لیہ(صبح پا کستان)صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کا ژالہ باری سے متاثرہ چکوک و ہیڈویریڑی کا دورہ۔ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ ،ممبرصوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی اور اے سی چوبارہ صفات اللہ خان بھی ہمراہ تھے۔متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دئے کر سروئے کرنے کی ہدایت۔ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کا شفاف سروئے کر کے دو دن میں رپورٹ پی ڈی ایم اے کو بھجوانے کی ہدایت ۔ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کے ایک ہزار خاندانوں میں فوری طور پر فوڈ ہیمپر تقسیم کرنے کی ہدایات ۔
صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے تحصیل چوبارہ میں ہیڈ ویریڑی اور اس سے ملحقہ چکو ک کا معائنہ کیا جہا ں ژالہ باری سے فصلیں متاثر ہوئی تھیں۔ صوبائی وزیر نے شفاف سروئے کے ذریعے نقصانا ت کا اندازہ لگا کر ڈیٹا مرتب کرنے اور فوری امداد کے طور پر متاثرہ ایک ہزار خاندان میں فوڈ ہیمپردینے کی ہدایت کی اور علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔معائنہ کے موقع ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ،ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ ،ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خانہ ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کے کاشت کارو ں سے آبیانہ و دیگر سرکاری واجبات کی وصولی موخر کرتے ہوئے شفاف بنیادوں پر سروئے کے ذریعے متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے آویزاں کیاجائے۔انہو ں نے متاثرین سے کہا کہ قدرتی آفات پر قابوپانا ممکن نہیں ہے تاہم مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گااور ان کی ہر ممکن مالی معاونت کے لیے پی ڈی ایم ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے گی۔صوبائی وزیر نے فوری طور پر ژالہ باری سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں فوڈ ہیمپرتقسیم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں جہاں جہاں ژالہ باری سے فصلیں متاثرہ ہوئی ہیں ان کاشتکا روں کی فہر ستیں مرتب کرکے پی ڈی ایم ائے کو ارسال کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئیں ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اے سی چوبارہ ،متاثرہ علاقے کے متعلقہ پٹواری اور نمبردار پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ۔