ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)ملک میں ترقی کا ڈھول پیٹا جارہاہے جو صر ف اشتہارات تک محدود ہے حکمرانوں کے کاربار،جائیدادیں اور ان اولادیں سب بیرون ملک ہیں تو کیسی ترقی ہے آئے روز نئے ٹیکس پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو کس جرم کی سزاء دی جارہی ہے سرائیکی وسیب میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہسپتالوں میں ادویات نہیں ملتی وسیب میں ہیپا ٹائٹس ،کینسر ،گردے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں سکو ل بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ملک تعلیم سے ترقی کرتے ہیں جنگلا بسوں سے نہیں عوام کوتحت لاہور سے نجات حاصل کرکے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی دریشک نے اپنی رہائش گاہ پر ضلعی کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک آئے روز سنگین بحرانوں میں گھرتا جا رہا ہے بجلی کا شدید بحران بھی آنے والا ہے افسوس ناک صورتحال ہے کہ عوام سیاسی حکمرانوں کی بجاءئے انہوں ے کہا مقامی ممبران اسمبلی چند ترقیاتی کا م کر ا کے ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں بے روز گار ڈگریاں لئے پھر رہے ہیں غربت سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کررہے ہیں کوئی ادارہ صیحح کام نہیں کررہاہے سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ چار ماہ سے ڈیرہ غازیخان میں ڈی پی او کی سیٹ خالی پڑی امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے ملک میں جاری حالات کے پیش نظر اگر خد انخوستہ کوئی سانحہ ہوجائے تو اس کا ذمہ دارکون ہوگاوزیراعلی پنجاب کو اتنی توفیق نہیں کہ ڈی پی او تعینات کریں اس موقع پر سردارشریف خان لغاری ،رانا طارق شاہین ،ڈاکٹر سعید بزدار،اعجاز خان لغاری ،سجاد حُسین گوندل ،سید طاہر رشید مشہدی ،ریاض خان لغاری ،میاں فیض بودلہ ،نویدبودلہ نے خطاب کیا اس موقع پر سردار احمد علی دریشک نے صدیق آباد ،چٹ ڈگراور پائیگاں میں اپنے ذاتی خرچ سے فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیاتقریب میں ارشد سپل ،مظہر احمد حجانہ ،ڈاکٹر ریاض لغاری ،میاں فیض ،حاجی امام بخش ملکانی سمیت سینکڑوں کارکنا ن موجود تھے ۔