لیہ(صبح پا کستان)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں دو روزہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے نیڈ بیس سکالر شپ کے انٹرویو مکمل کرلئے گئے،تفصیل کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں نیڈ بیس سکالر شپ کیلئے طلباء و طالبات کے گذشتہ دو روز سے انٹریو کا سلسلہ جاری رکھا جو کہ اختتام پذیر ہو گیا ،واضع رہے کہ ایچ ای سی کی طرف سے نیڈ بیس سکالر شپ کا سلسلہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں گذشتہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ شروع کیا گیا،ایچ ای سی کی طرف سے نیڈ بس سکالر شپ دینے کے حوالے سے طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہارکیا اور چیئرمین ایچ ای سی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوش کی وجہ سے نیڈ بیس سکالر شپ دیا جا رہا ہے،اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس رائے قیصر عباس بھٹی،چیئرمین العباس بھٹی ویلفیئر ٹرسٹ رائے غلام عباس بھٹی نے کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے دیا جانے والا نیڈ بیس سکالر شپ جنوبی پنجاب کے طلباء و طالبات کیلئے لائق تحسین ہے