لیہ (صبح پا کستان) معاشی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے خاندان کی تشکیل نہ صرف ماں بچے کی بہتر صحت کے لیے بلکہ خوشحال کنبے کی بھی ضمانت ہے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ پالولیشن ویلفیئرآفیسر محمد رمضان تونسوی نے پہاڑ پور ،رفیق آباد،139ٹی ڈی اے و لیہ کے فلاحی مراکز میں ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلہ میں منعقدہ آگاہی سیمینار ز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینارز کا اہتمام ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلہ میں انچارج فلاحی مراکز یاسمین اکبر،ثریا جبیں،شمیم اختر و سلمہ اعجاز نے کیا تھا۔سیمینارز سے محمد رمضان تونسوی و جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوے ہفتہ بہبود آبادی منانے کی غرض و غایت کے بارے میں آگاہ کیا اور چھوٹے کنبے کی اہمیت و ملکی معیشت پر بہتر اثرات کے بارے میں آگاہی دی۔علاوہ از یں محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام پاپولیشن ویک آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان تونسوی،ڈپٹی آفیسر جاوید اشرف کی قیادت میں سماجی شعور کی بیدار ی کے لیے واک نکالی گئی واک کا اختتام فوراہ چوک پر ہوا۔واک میں ہینڈز پاکستان کے چوہدری ذوالفقار چیمہ نذیر تبسم و محکمہ بہبود آبادی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔