لیہ(صبح پا کستان )ضلعی پولیس کاایک اوراحسن اقدام،شہریوں کو ون ونڈوآپریشن کے ذریعے سہولیات کی فراہمی ،سٹیزن سروس سنٹر شہیدکے نام سے منسوب افتتاحی تقریب میں آرپی او کی خصوصی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کی طرف سے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کا عوام الناس کی سہولیات کیلئے ایک اور احسن اقدام شہریوں کو ون ونڈوآپریشن کے ذریعے سہولیات جن میں ڈرائیونگ لائسنس فائل کی فراہمی، لرنرڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ،پرسنل ویریفکیشن سمیت پولیس سے متعلقہ دیگرمعلومات کی فراہمی کیلئے ڈی پی او آفس میں سٹیزن سروس سنٹر کاقیام عمل میں لایاگیاہے سروس سنٹرکو شہیدکانسٹیبل اسرارحسین کے نام سے منسوب کیاگیا جس کی گزشتہ روزمنعقدہ افتتاحی تقریب میں آرپی او ڈیرہ غازیخان نے خصوصی شرکت کی شہیدکانسٹیبل کے والد غلام حسن ،بھائی اوردیگرفیملی ممبران سمیت پولیس افسران بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے آرپی او شہید کانسٹیبل کے والد نے ربن کاٹ کر سٹیزن سروس سنٹر کاافتتاح کیا اس موقع پر آرپی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہادت ایک عظیم رتبہ ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس پر فخر ہے ڈی پی او نے کہا کہ شہدائے پولیس کو نہیں بھولے اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف یادگاریں بنانے کا سلسلہ جاری ہے شہیدکانسٹیبل اسرارحسین کے والدنے ڈی پی او کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی قربانی پر فخرہے لیکن محکمہ پولیس نے جوعزت افزائی دی اس سے ہمارافخراورخوشی مزیدبڑھ گیا آرپی او نے سٹیزن سروس سنٹر میں عوام کو پہنچائی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا سروس سنٹرپر تعینات سٹاف نے اس حوالے سے آرپی او کو تفصیلی بریفنگ دی قبل ازیں آرپی او کو دفترپولیس لیہ آمد پر پولیس کے چاق وچوبنددستے نے سلامی پیش کی آرپی اونے ڈی پی اوآفس کی مختلف برانچز جن میں کمپلیٹ سیل، آئی ٹی روم ،کمانڈ&کنٹرول وین کامعائنہ کیا اورتعینات سٹاف سے تفصیلی معلومات لیںآرپی او نے کہا کہ لیہ پولیس میں اصلاحات واقدامات قابل ستائش ہیں عصر حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے پولیس ورک میں I.Tکااستعمال ناگزیرہے جبکہ آرپی او نے دفترپولیس کے میس ہال کابھی معائنہ کیا اورمیس ہال کے باہر پودالگایاڈی پی او نے لیہ پولیس میں کی جانے والی اصلاحات واقدامات کے حوالے سے آرپی او کوتفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ جہاں کمیونٹی پولیسنگ کوفروغ ،شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے مربوط نظام تشکیل دیاوہاں پولیس آفیشلزکی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور عملی اقدامات کئے جس سے پولیس کارکردگی میں نکھارآیاجبکہ گزشتہ شام پولیس لائن میں میس نائٹ کاانعقاد کیا گیا جس میں آرپی او رحمت اللہ خان نیازی ، برگیڈیئر اسدرضا، ڈپٹی کمشنر سیدواجدعلی شاہ ، سمیت ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزودیگرپولیس افسران شریک ہوئے ۔