ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ مستقبل کے معمار، ذہین اور محنتی طلبہ و طالبات کی قدر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2017کو شفاف طریقہ سے منعقد کرانے میں کامیاب رہا امتحان کے مراحل میں تمام امتحانی عملہ خصوصاً انسپکٹرز ، سپروائزری سٹاف کی کارکردگی قابل ستائش ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز امتحان میٹرک سالانہ کے پر شفاف انعقاد کرانے پر بورڈ افسران کی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بورڈ کی امتحانی برانچز کی مثبت کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی عملہ نے ہر ممکن تعاون کرکے بوٹی مافیا کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے امتحانی عمل کو شفاف بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا انہوں نے بتایا کہ بورڈ میں آنے والے جملہ متعلقین کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانا اور فوری طور پر مطلوبہ کام کی تکمیلی رپورٹ دینا جدید وقت کا تقاضاہے ۔ امتحانی عمل کو پر شفاف منعقد کرانے میں چاروں اضلاع کی انتظامیہ ، ڈپٹی کمشنر ، آر پی او ، ڈی پی او صاحبان کے مشکور ہیں اور امید ظاہر کی کہ انٹر میڈیٹ 2017کے امتحان منعقد کرانے میں بھی اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔