• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ساجد سواگی کے نام ایک شام , سانول سنگت کے زیر اہتمام پریس کلب چوک اعظم کے اشتراک سے ادبی تقریب .. رپورٹ ۔۔۔۔ محمد عمر شاکر

webmaster by webmaster
اپریل 6, 2017
in کالم
0
ساجد سواگی کے نام ایک شام , سانول سنگت کے زیر اہتمام پریس کلب چوک اعظم کے اشتراک سے ادبی تقریب .. رپورٹ ۔۔۔۔ محمد عمر شاکر

ساجد سواگی کے نام ایک شام
سانول سنگت کے زیر اہتمام پریس کلب چوک اعظم کے اشتراک سے ادبی تقریب
رپورٹ ۔۔۔۔ محمد عمر شاکر

جوں جوں معاشرے میں ادبی تقریبات کا زوال ہو رہا ہے معاشرہ سے عمل و ادب اور اخلاقیات کا خاتمہ ہو رہا ہے شاعر ادیب حساس طبعیت کا مالک ہوتا ہے مگر معاشرے میں اسے قدر دینے کی بجائے اسے طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاریخ عالم کا مطالعہ کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ ہمیشہ انقلاب اور تبدیلی کے محرکات میں ادیبوں شاعروں نے ہی مرکزی کردار ادا کیا
سرائیکی کے نامور انقلابی شاعرساجد سواگی کے اعزاز میں چوک اعظم میںیکم اپریل کی شب ساجد سواگی کے نام ایک شب کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور رانا اعجاز محمود تھے تقریب میں محفلِ مشاعرہ اور موسیقی کا انعقاد ۔تقریب کا اہتمام عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی سر پرستی میں کام کرنے والی ادبی ،ثقافتی اور سماجی تنظیم سانول سنگت چوک اعظم نے چوک اعظم پریس کلب کے اشتراک سے کیا ۔تقریب کے آرگنائزر سٹی صدر سانول سنگت محمد صابر عطاء تھہیم ،ڈاکٹر افضل ندیم سیال اور ڈاکٹر شہباز قریشی تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا اعجاز محمود نے کہاکہ قلم کار ہی معاشرے کا حقیقی ترجمان ہوتا ہے معاشروں میں جب بھی بگاڑ پیدا ہوا تو اس کی بہتری کے لیے شعراء نے جاندار کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارا معاشرہ ایک بار شعراء کی توجہ کا منتظر ہے ۔شعراء کاندھوں پر ایک بار پھر بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے ۔
ڈپٹی چیف انجینئر و صدر بزم فکرو دانش شبیر احمد قریشی نے ساجد سواگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کے قلم کاروں بالخصوص شعراء کے طبقہ نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے قابلِ صد تحسین اور قابلِ تقلید کام کیا ہے ۔انہوں نے ساجد سواگی کی شاعری اور شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد سواگی نے اپنی شاعری میں اپنی دھرتی کے ناسوروں کے خلاف جنگ لڑنے کا پیغام دیا ہے اور اس نے دلیرانہ موقف اختیار کرتے ہوئے اگلی صفوں میں حق کی آواز بلند کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم پر ادبی تنظیموں کی پذیرائی کے لیے تقریبات کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں ۔
نامور ادیب ناصر ملک نے ساجد سواگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی زبانوں میں لکھا جانے والا ادب ہی مضافات کا بہترین ترجمان ہوتا ہے اور ساجد سواگی کا خاصا یہی ہے کہ وہ سرائیکی زبان میں ایسا ادب تخلیق کررہے ہیں ۔جو وسیب کا ترجمان ہے ۔
نامور شاعر و معلم منظور بھُٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساجد سواگی میرے شاگرد ہیں اور مجھے ایسے شاگردوں پر فخرہے جو اپنی شاعری کو لب و رُخسار کی ترجمان بنانے کی بجائے مظلوم عوام کی ترجمان بنائے ہوئے ہیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوفی صدیق طاہر نے کہا کہ ساجد سواگی کی ساری زندگی عملی جدو جہد سے جڑی ہوئی ہے ۔ساجد سواگی میرے بچپن کے دوست ہیں اور میں نے ان میں انسانیت کے لیے تڑپ دیکھی ہے اور انہوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے اور اپنی شاعری میں ان کی آواز کو شامل کیا ہے ۔
سابق سٹی نائب ناظم سردار اظہر خان کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندہ لوگوں کی پزیرائی اور ان کے کام کا اعتراف ان کے مخلصانہ کام کا منہ بولتا ثبوت ہوتا ہے ۔ساجد سواگی کے اعتراف میں منعقدہ تقریب ان کی شعری کاوشوں اور ان کے پیغام کا شاندار اعتراف ہے ۔
سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ مظہر خان کھیتران ایڈووکیٹ نے تقریب میں ساجد سواگی کو ’’نازِقلم ‘‘ کا خطاب دیا ۔تقریب سے کامران سواگی ،صابر عطاء اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب میں محفلِ مشاعر ہ منعقد ہوئی جس میں نامور شعراء کرام فرخ عدیل ،عمر تنہا،ارشد سفیر،خادم حسین ،صابر عطاء ،ساجد سواگی،مظہر کھیتران ،منظو ر بھُٹہ،نے اپنا اپنا اردو سرائیکی کلام پیش کیا ۔تقریب کے آخر میں نامور لوک گلوکار اعجاز احمد نے بھی پُرفارم کیا۔
تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری اکرم اسراء ،ملک اللہ بخش ڈونہ ،عدنان نذیر علوی ملک آصف جاوید چوہدری آصف اعجاز گِل ،ملک مجید چھینہ ،غلام عباس سندھو ،عبدالغفار خان ،قمر ڈُلو،سابق سٹی نائب ناظم ملک ثناء اللہ اعوان ،مرزاعرفان بیگ ایڈووکیٹ ،ساجد امیر اعوان ،مشتاق خان ،نجیب خان ،اعجاز قریشی ،عبدالستار شاہد ،صدر شہری اتحاد محمد عمر شاکر ،ڈاکٹر شہزاد علی رضاء مرزا رضوان بیگ ،میاں یٰسین آرائیں ،عبدالرشید ،ڈاکٹر افضل ندیم سیال ،عامر بلوچ ،نادر عطاء ،عثمان خان ،شعیب خان اور دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی ۔

Tags: column by umer shakir
Previous Post

لیہ ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج بزرگ شہری نام عبدالواحد کے لواحقین ہسپتال انتظا میہ سے رابطہ کریں ، مریض کوٹ سلطان کا رہائشی بتاتا ہے( ہسپتال انتظا میہ)

Next Post

ڈیرہ غازی خان ۔تعلیمی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحان کو شفاف طریقہ سے منعقد کرانے میں تمام امتحانی عملہ خصوصاً انسپکٹرز ، سپروائزری سٹاف کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق

Next Post
ڈیرہ غازی خان ۔تعلیمی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحان کو شفاف طریقہ سے منعقد کرانے میں تمام امتحانی عملہ خصوصاً انسپکٹرز ، سپروائزری سٹاف کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق

ڈیرہ غازی خان ۔تعلیمی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحان کو شفاف طریقہ سے منعقد کرانے میں تمام امتحانی عملہ خصوصاً انسپکٹرز ، سپروائزری سٹاف کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

ساجد سواگی کے نام ایک شام سانول سنگت کے زیر اہتمام پریس کلب چوک اعظم کے اشتراک سے ادبی تقریب رپورٹ ۔۔۔۔ محمد عمر شاکر

جوں جوں معاشرے میں ادبی تقریبات کا زوال ہو رہا ہے معاشرہ سے عمل و ادب اور اخلاقیات کا خاتمہ ہو رہا ہے شاعر ادیب حساس طبعیت کا مالک ہوتا ہے مگر معاشرے میں اسے قدر دینے کی بجائے اسے طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاریخ عالم کا مطالعہ کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ ہمیشہ انقلاب اور تبدیلی کے محرکات میں ادیبوں شاعروں نے ہی مرکزی کردار ادا کیا سرائیکی کے نامور انقلابی شاعرساجد سواگی کے اعزاز میں چوک اعظم میںیکم اپریل کی شب ساجد سواگی کے نام ایک شب کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور رانا اعجاز محمود تھے تقریب میں محفلِ مشاعرہ اور موسیقی کا انعقاد ۔تقریب کا اہتمام عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی سر پرستی میں کام کرنے والی ادبی ،ثقافتی اور سماجی تنظیم سانول سنگت چوک اعظم نے چوک اعظم پریس کلب کے اشتراک سے کیا ۔تقریب کے آرگنائزر سٹی صدر سانول سنگت محمد صابر عطاء تھہیم ،ڈاکٹر افضل ندیم سیال اور ڈاکٹر شہباز قریشی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا اعجاز محمود نے کہاکہ قلم کار ہی معاشرے کا حقیقی ترجمان ہوتا ہے معاشروں میں جب بھی بگاڑ پیدا ہوا تو اس کی بہتری کے لیے شعراء نے جاندار کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارا معاشرہ ایک بار شعراء کی توجہ کا منتظر ہے ۔شعراء کاندھوں پر ایک بار پھر بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے ۔ ڈپٹی چیف انجینئر و صدر بزم فکرو دانش شبیر احمد قریشی نے ساجد سواگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کے قلم کاروں بالخصوص شعراء کے طبقہ نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے قابلِ صد تحسین اور قابلِ تقلید کام کیا ہے ۔انہوں نے ساجد سواگی کی شاعری اور شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد سواگی نے اپنی شاعری میں اپنی دھرتی کے ناسوروں کے خلاف جنگ لڑنے کا پیغام دیا ہے اور اس نے دلیرانہ موقف اختیار کرتے ہوئے اگلی صفوں میں حق کی آواز بلند کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم پر ادبی تنظیموں کی پذیرائی کے لیے تقریبات کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں ۔ نامور ادیب ناصر ملک نے ساجد سواگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی زبانوں میں لکھا جانے والا ادب ہی مضافات کا بہترین ترجمان ہوتا ہے اور ساجد سواگی کا خاصا یہی ہے کہ وہ سرائیکی زبان میں ایسا ادب تخلیق کررہے ہیں ۔جو وسیب کا ترجمان ہے ۔ نامور شاعر و معلم منظور بھُٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساجد سواگی میرے شاگرد ہیں اور مجھے ایسے شاگردوں پر فخرہے جو اپنی شاعری کو لب و رُخسار کی ترجمان بنانے کی بجائے مظلوم عوام کی ترجمان بنائے ہوئے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوفی صدیق طاہر نے کہا کہ ساجد سواگی کی ساری زندگی عملی جدو جہد سے جڑی ہوئی ہے ۔ساجد سواگی میرے بچپن کے دوست ہیں اور میں نے ان میں انسانیت کے لیے تڑپ دیکھی ہے اور انہوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے اور اپنی شاعری میں ان کی آواز کو شامل کیا ہے ۔ سابق سٹی نائب ناظم سردار اظہر خان کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندہ لوگوں کی پزیرائی اور ان کے کام کا اعتراف ان کے مخلصانہ کام کا منہ بولتا ثبوت ہوتا ہے ۔ساجد سواگی کے اعتراف میں منعقدہ تقریب ان کی شعری کاوشوں اور ان کے پیغام کا شاندار اعتراف ہے ۔ سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ مظہر خان کھیتران ایڈووکیٹ نے تقریب میں ساجد سواگی کو ’’نازِقلم ‘‘ کا خطاب دیا ۔تقریب سے کامران سواگی ،صابر عطاء اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں محفلِ مشاعر ہ منعقد ہوئی جس میں نامور شعراء کرام فرخ عدیل ،عمر تنہا،ارشد سفیر،خادم حسین ،صابر عطاء ،ساجد سواگی،مظہر کھیتران ،منظو ر بھُٹہ،نے اپنا اپنا اردو سرائیکی کلام پیش کیا ۔تقریب کے آخر میں نامور لوک گلوکار اعجاز احمد نے بھی پُرفارم کیا۔ تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری اکرم اسراء ،ملک اللہ بخش ڈونہ ،عدنان نذیر علوی ملک آصف جاوید چوہدری آصف اعجاز گِل ،ملک مجید چھینہ ،غلام عباس سندھو ،عبدالغفار خان ،قمر ڈُلو،سابق سٹی نائب ناظم ملک ثناء اللہ اعوان ،مرزاعرفان بیگ ایڈووکیٹ ،ساجد امیر اعوان ،مشتاق خان ،نجیب خان ،اعجاز قریشی ،عبدالستار شاہد ،صدر شہری اتحاد محمد عمر شاکر ،ڈاکٹر شہزاد علی رضاء مرزا رضوان بیگ ،میاں یٰسین آرائیں ،عبدالرشید ،ڈاکٹر افضل ندیم سیال ،عامر بلوچ ،نادر عطاء ،عثمان خان ،شعیب خان اور دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.