لیہ (صبح پا کستان) وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے دورہ لیہ کے موقع پر سرکاری وسائل خرچ نہیں کریں گے ہو نے والے جلسہ کے اخراجات خود برداشت کریں گے یہاں تک کہ جلسہ گاہ میلاد گراءونڈ میں جلسہ کے حوالے سے ہو نے والا سارا ترقیاتی کام بھی خود کرا رہا ہوں ، میلاد گراءونڈ میں جلسہ کرانے پر بلدیہ لیہ کو گراءونڈ کا کرایہ بھی ادا کر یں گے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چو ہدری اشفاق احمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ءے کیا انہوں نے حال ہی میں صوباءی حکومت کی طرف سے ملنے والی پایچ کروڑ روپے کی تر قیاتی گرانٹ میں سے پریس کلب کے ادھورے منصوبے مکمل کرانے کا بھی اعلان کیا چو ہدری اشفاق کا کہنا تھا کہ یہ گرانٹ ایم پی اے کی طرف سے نشاندھی کءے گءے منصوبوں پر خرچ کی جاءے گی اور میری تر جیحات میں پریس کلب کا ادھورا منصوبہ ہے جس کا اعلان میں نے پریس کلب کی ایک تقریب میں کیا تھا انہوں نے پریس کلب انتظا میہ کو تجویز دی کہ اگر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر مارکیٹ بناکر کرایہ پردی جاءے تونہ صرف ڈسٹرکٹ پریس کلب اپنے پاءوں پر کھڑا ہو سکتا ہے بلکہ صھافی کالونی کے قیام سمیت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے بناءے جا سکتے ہیں ۔ اس مو قع پر ایم پی اے کی طرف سے صحافیوں سے وزیر اعلی کے دورہ لیہ کی مناسبت سے شہری مسائل کی نشاندھی اور تجاویزبھی مانگی گءیں جس پر صحافیوں نے شہر میں صفائی ، سیوریج ، ہسپتال ، متاثرین سندھ
کی بحالی و آباد کاری ، علاقہ نشیب میں پروٹیکشن بند کی تعمیر اور لینڈ مافیا کے ہاتھوں بھراتری ٹراسٹ کی وقف اراضی کی بندر بانٹ جیسے مساءل کی نشاندھی اور تجاویز پیش کیں .
ایم پی اے چوہدری اشفاق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ہمیشہ لیہ کے مسائل میں گہری دلچسپی لی ہے ہم نے جو مطا لبہ کیا وزیر اعلی نے پورا کیا ۔ جو ہمیں نہیں ملا اس کی وجہ میری ناتجربہ کاری ہے ۔