راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلح...
Read moreDetailsلاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا...
Read moreDetailsجدہ.پاکستان کے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان...
Read moreDetailsاسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں زبردستی الیکشن کروانے کی سازش ہورہی...
Read moreDetailsاسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار...
Read moreDetailsاسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاکستان ٹوٹنے کی...
Read moreDetailsاسلام آباد . سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی جانب سے سیاسی...
Read moreDetailsاسلام آباد: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں الیکشن کا حکم واپس لینے اور ملک بھر میں ایک...
Read moreDetailsلاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کودفن کیے بغیر ترقی...
Read moreDetailsلاہور: عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا۔ ریاض...
Read moreDetailsعلیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails
بعدازاں اسپیکر نے قرار داد کی حمایت میں ارکان کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی اور گنتی کی گئی جو کہ 180 نکلی۔ وزیراعظم نے 172 کے بجائے 8 اضافی ووٹ کے ساتھ ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دینے والے ممبران کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈالنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی نشستوں پر جاکر مصافہ کیا۔
قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارٹی پوزیشن تیار کرلی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے ارکان قومی اسمبلی کی کل تعداد 181 ہے، ایوان میں مسلم لیگ ن کے 85 پیپلز پارٹی کے 58 ارکان ہیں۔
اسی طرح ایم ایم اے کے ارکان کی تعداد 13، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی تعداد 7 ہے، حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور بی این پی کے 4 ارکان ہیں۔ ق لیگ کے 3، اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن ہے جب کہ چار آزاد ارکان اسمبلی بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
وزیراعظم کا ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ
قبل ازیں وزیراعظم نے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 176 سے زائد ایم این ایز نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید ملن پارٹی میں 176 سے زائد ارکان کی شرکت کے ذریعے حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اپنی پاور شو کردی۔