• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پنجاب میں زبردستی الیکشن کروانے کی سازش ہورہی ہے، بلاول بھٹو

webmaster by webmaster
اپریل 21, 2023
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
bilawal bhuto

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں زبردستی الیکشن کروانے کی سازش ہورہی ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھےا ور آج بھی ون یونٹ کے خلاف ہیں، ہمارا موقف ہے کہ الیکشن وقت پرہونے چاہیئں۔

سیدیوسف رضاگیلانی اور قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی ایک صوبے میں خاص طور پر پنجاب میں چند عناصر کی ضد کی وجہ سے الیکشن پہلے کروادیے جائیں تو اس سے باقی صوبوں اور پاکستان کی سیاست پر اثرے پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 90 دن کی آڑ میں پنجاب کا الیکشن زبردستی کروانے کی سازش ہورہی ہے، یہ اس ملک میں ون یونٹ لاگو کرنے کے لیے درپردہ سازش کی جارہی ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھے اور آج بھی ون یونٹ کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اتحادیوں کو ایک صفحے پر لے کر آئیں کہ مذاکرات کرنے ضروری ہیں کہ ہم سب ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کروانے کے حامی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے سروں پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں کروائے جاسکتے، اور نہ ہی اس صورت میں مذاکرات کی کامیابی ممکن ہوسکتی ہے۔ اور یہ بندوق وہ اقلیتی فیصلہ ہے جو زبردستی ہم پر مسلط کیا جارہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم سجھتے ہیں کہ اگر ہم مسائل کا حل نہیں نکالتے تو اس سے جمہوریت کو اور وفاق کو خطرہ ہے، مگر جب تک یہ فیصلہ برقرار ہے، جب تک یہ بندوق ہمارے سروں پر ہے تو میں کیسے اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کے لیے راضی کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور، پشاوراور سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی نے اسٹے آردڑز لے لیے کہ ان کی نشستوں پر آئین کے تحت 60 روز کے اندر الیکشن نہ ہوں، آج تک وہ اسٹے آرڈرز برقرار ہیں، اور ضمنی الیکشن نہ ہونے سے کوئی قیامت برپا نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پارلیمان نے اتفاق رائے کے ساتھ ملک کے عوام پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان نے ایگزیکٹو کو پابند کیا ہے کہ 4-2کا جو فیصلہ ہے اس پر آپ نے عمل درآمد کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بـھٹو نے کہا جہاں تک عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی بات ہے تو ہم چار ججوں کے اکثریتی فیصلے پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ بھارت جانے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لیں گے۔

Source: /https://www.express.pk//
Tags: National News
Previous Post

پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس کا انقعاد

Next Post

میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ,پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو

Next Post
میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ,پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو

میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ,پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں زبردستی الیکشن کروانے کی سازش ہورہی ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھےا ور آج بھی ون یونٹ کے خلاف ہیں، ہمارا موقف ہے کہ الیکشن وقت پرہونے چاہیئں۔ سیدیوسف رضاگیلانی اور قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی ایک صوبے میں خاص طور پر پنجاب میں چند عناصر کی ضد کی وجہ سے الیکشن پہلے کروادیے جائیں تو اس سے باقی صوبوں اور پاکستان کی سیاست پر اثرے پڑے گا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 90 دن کی آڑ میں پنجاب کا الیکشن زبردستی کروانے کی سازش ہورہی ہے، یہ اس ملک میں ون یونٹ لاگو کرنے کے لیے درپردہ سازش کی جارہی ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھے اور آج بھی ون یونٹ کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اتحادیوں کو ایک صفحے پر لے کر آئیں کہ مذاکرات کرنے ضروری ہیں کہ ہم سب ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کروانے کے حامی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے سروں پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں کروائے جاسکتے، اور نہ ہی اس صورت میں مذاکرات کی کامیابی ممکن ہوسکتی ہے۔ اور یہ بندوق وہ اقلیتی فیصلہ ہے جو زبردستی ہم پر مسلط کیا جارہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم سجھتے ہیں کہ اگر ہم مسائل کا حل نہیں نکالتے تو اس سے جمہوریت کو اور وفاق کو خطرہ ہے، مگر جب تک یہ فیصلہ برقرار ہے، جب تک یہ بندوق ہمارے سروں پر ہے تو میں کیسے اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کے لیے راضی کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، پشاوراور سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی نے اسٹے آردڑز لے لیے کہ ان کی نشستوں پر آئین کے تحت 60 روز کے اندر الیکشن نہ ہوں، آج تک وہ اسٹے آرڈرز برقرار ہیں، اور ضمنی الیکشن نہ ہونے سے کوئی قیامت برپا نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پارلیمان نے اتفاق رائے کے ساتھ ملک کے عوام پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان نے ایگزیکٹو کو پابند کیا ہے کہ 4-2کا جو فیصلہ ہے اس پر آپ نے عمل درآمد کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بـھٹو نے کہا جہاں تک عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی بات ہے تو ہم چار ججوں کے اکثریتی فیصلے پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ بھارت جانے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.