اسلام آباد . امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خود ایٹم بم گرانے والا امریکا...
Read moreDetailsراولپنڈی ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نظربندی کی ڈیل مسترد...
Read moreDetailsڈھاکہ ۔ نیشنل پریس کلب ڈھاکہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 148 ویں سالگرہ منائی گئی۔...
Read moreDetailsپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث...
Read moreDetailsکراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے...
Read moreDetailsواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی بیانات کی روشنی میں...
Read moreDetailsلاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوری میں منیارٹیز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں...
Read moreDetailsاسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر مجھے کردار کشی کا سامنا کرنا...
Read moreDetailsراولپنڈی. . ملٹری کورٹس نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنا دی ۔ پاک فوج کے...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی کے نجی بینک کے برانچ منیجر شاہد حسین خواجہ کی ایک سو روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی کرمنل کارروائی کو اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے فیصلے کی کاپی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوانے کا حکم دیا جبکہ مجسٹریٹ کا ملزم کے ریمانڈ اور ماتحت عدالت سے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلہ کو باعث شرم قرار دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ قانون کی خلاف ورزی میں کارروائی پر ایف بی آر اور ٹیکس آفیشلز کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا، جسٹس بابر ستار نے کراچی کے نجی بینک کے منیجر شاہد حسین خواجہ کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر کو پاور کمپنی کا اکاؤنٹ کھولنے میں اعانت پر گرفتار کیا گیا۔
ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے قانون کے مطابق ٹیکس پیئر پر واجب الادا ٹیکس کا تعین ہی نہیں کیا اور درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا علم ہونے کے باوجود کرمنل کارروائی شروع کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔
اسٹیٹ نے درخواست گزار کے ٹیکس فراڈ کے جرم میں ملوث ہونے کا کوئی مواد پیش نہیں کیا۔ ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے درخواست گزار کے آزاری، وقار اور برابری کے آئینی حقوق مجروح کیے گئے، شرم کی بات ہے کہ ریمانڈ دینے والے مجسٹریٹ اور ضمانت مسترد کرنے والی عدالت نے سیلز ٹیکس ایکٹ کی شقوں کا خیال نہیں رکھا، عدالت توقع کرتی ہے کہ ٹرائل کورٹ اس کارروائی کی قانونی حیثیت کو مدنظر رکھے گی۔