• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سیاسی مخالفت کی بنیاد پر مجھے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مریم نواز

webmaster by webmaster
دسمبر 23, 2024
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہے، اب کوئی سوار نہیں ہوگا بلکہ چھلانگ لگائے گا، مریم نواز

لاہور ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر مجھے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح جب آ رہی تھی تو لاہور کا موسم خراب تھا، نواز شریف پریشان تھے کہ موسم خراب ہے ، میں نے کہا میرے بچے میرا انتظار کر رہے ہیں، جن جن بچوں کو سکالرشپس ملیں ان کو بہت بہت مبارک ہو، مجھے لگ رہا ہے میرے ملک کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم 30 ہزار سکالرشپس دے رہے ہیں، 60 فیصد سکالرشپس ہم لڑکیوں کو دے رہے ہیں، پوری کوشش ہے اگلے سال سکالر شپس کو 50 ہزار تک لے کر جاؤں، امیر کا بچہ بڑی یونیورسٹیز میں جا سکتا ہے تو محنتی بچے بھی ان ہی اداروں میں پڑھ سکتے ہیں، یہ آپ کا حق تھا جو میں نے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا پیسہ آپکی تعلیم پر خرچ نہ ہوا تو اس پیسے کا کیا فائدہ، لوگ کہتے ہیں یہ کون سا مریم نواز کی جیب سے جارہا ہے، یہ پیسہ پہلی حکومتوں کے پاس بھی تھا تو میرے بچوں کے پاس کیوں نہیں پہنچا، آپ اپنی فیس کو چھوڑ کر اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور ہونا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے، کسی وزیراعظم کا بیٹا جب بڑے عہدے پر پہنچتا ہے تو اس کی وجہ صرف تعلیم ہے، بچو تعلیم حاصل کرو اور بڑے بڑے عہدوں پر پہنچو، اس ملک کی خدمت کرو ، آپ کی پڑھائی کیلئے جو چیزیں ضروری ہیں کوشش کریں گے وہ آپ کو دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت جلد میں لیپ ٹاپس بھی لیکر آ رہی ہوں، ایک لاکھ بچوں کو مفت الیکٹرک بائیکس دیں گے، 100فیصد میرٹ پر یہ سکالرشپس تقسیم ہوئی ہیں، محنتی بچوں کو یہ سکالرشپس دی گئی ہیں، ایک ماں کے طور پر مجھے احساس ہے پڑھائی کے بعد آپ پر ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی مکمل ہونے کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، 3 کروڑ تک قرضہ سکیم لا رہے ہیں، طلبہ کی پڑھائی کے بعد کی ذمہ داری بھی میری ہے، طلبہ ہی اس ملک کا جھنڈا اُٹھانے والے ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے یہ ہماری عزت ہے، ملک کی باگ ڈور نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس اور دوسرے اداروں میں بھی سفارش نہیں چلنے دیتی، میں نہ سفارش سنتی ہوں اور نہ ہی اس پر عمل کرتی ہوں، میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے آگ کی بھٹی سے گزارا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جیل اور سزائیں بھگتی ہیں، ان جیلوں اور سزاؤں نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے، اب مخالفین گالی دیں یا نعرہ لگائیں مجھے فرق نہیں پڑتا، جن مخالفین نے مجھے اتنا مضبوط بنا دیا ہے مجھے انکا شکریہ ادا کرنا چاہئے

Source: https://lahorenews.tv/
Previous Post

راشد سیال کا سانحہ ارتحال …ابو میسون اللہ بخش احرار

Next Post

جنات نکانے کے نام پرخاتون کے ہاتھ پاؤں جلانے والا جعلی پیر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لاہور ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر مجھے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح جب آ رہی تھی تو لاہور کا موسم خراب تھا، نواز شریف پریشان تھے کہ موسم خراب ہے ، میں نے کہا میرے بچے میرا انتظار کر رہے ہیں، جن جن بچوں کو سکالرشپس ملیں ان کو بہت بہت مبارک ہو، مجھے لگ رہا ہے میرے ملک کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم 30 ہزار سکالرشپس دے رہے ہیں، 60 فیصد سکالرشپس ہم لڑکیوں کو دے رہے ہیں، پوری کوشش ہے اگلے سال سکالر شپس کو 50 ہزار تک لے کر جاؤں، امیر کا بچہ بڑی یونیورسٹیز میں جا سکتا ہے تو محنتی بچے بھی ان ہی اداروں میں پڑھ سکتے ہیں، یہ آپ کا حق تھا جو میں نے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا پیسہ آپکی تعلیم پر خرچ نہ ہوا تو اس پیسے کا کیا فائدہ، لوگ کہتے ہیں یہ کون سا مریم نواز کی جیب سے جارہا ہے، یہ پیسہ پہلی حکومتوں کے پاس بھی تھا تو میرے بچوں کے پاس کیوں نہیں پہنچا، آپ اپنی فیس کو چھوڑ کر اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور ہونا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے، کسی وزیراعظم کا بیٹا جب بڑے عہدے پر پہنچتا ہے تو اس کی وجہ صرف تعلیم ہے، بچو تعلیم حاصل کرو اور بڑے بڑے عہدوں پر پہنچو، اس ملک کی خدمت کرو ، آپ کی پڑھائی کیلئے جو چیزیں ضروری ہیں کوشش کریں گے وہ آپ کو دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت جلد میں لیپ ٹاپس بھی لیکر آ رہی ہوں، ایک لاکھ بچوں کو مفت الیکٹرک بائیکس دیں گے، 100فیصد میرٹ پر یہ سکالرشپس تقسیم ہوئی ہیں، محنتی بچوں کو یہ سکالرشپس دی گئی ہیں، ایک ماں کے طور پر مجھے احساس ہے پڑھائی کے بعد آپ پر ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی مکمل ہونے کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، 3 کروڑ تک قرضہ سکیم لا رہے ہیں، طلبہ کی پڑھائی کے بعد کی ذمہ داری بھی میری ہے، طلبہ ہی اس ملک کا جھنڈا اُٹھانے والے ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے یہ ہماری عزت ہے، ملک کی باگ ڈور نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس اور دوسرے اداروں میں بھی سفارش نہیں چلنے دیتی، میں نہ سفارش سنتی ہوں اور نہ ہی اس پر عمل کرتی ہوں، میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے آگ کی بھٹی سے گزارا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جیل اور سزائیں بھگتی ہیں، ان جیلوں اور سزاؤں نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے، اب مخالفین گالی دیں یا نعرہ لگائیں مجھے فرق نہیں پڑتا، جن مخالفین نے مجھے اتنا مضبوط بنا دیا ہے مجھے انکا شکریہ ادا کرنا چاہئے

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.