لیہ {صبح پا کستان } خاتون کے ہاتھ پاؤں جلانے والا جعلی پیر گرفتار۔ تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے کافی تگ ودو کے بعد ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔قبل ازیں ڈی پی او محمد علی وسیم نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کوفوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ملزم کے خلا ف مقدمہ نمبر 873/24 تھانہ کوٹ سلطان درج ہوچکا ہے ۔مو ضع بیٹ وسایا شمالی کے محمد یو نس کی درخواست کی بنیاد پر درج کی جا نے والی ایف آءی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم اعجاز جو جعلی اور فراڈیہ پیر ہے نے جنات نکانے کے نام پر علاج معالجہ کےلئے آنے والی اس کی بیوی کے ہاتھ پاؤں جلائے ۔پولیس نے بروقت کارواءی کرتے ہو ہے جعلی پیر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان اور ان کی ٹیم کو بروقت کاروائی کرکے ملزم گرفتار کرنے ڈی پی او محمد علی وسیم کی شاباش اور نقد انعام کا اعلان
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








