• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔، وزیراعظم

webmaster by webmaster
دسمبر 24, 2024
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کرپشن کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دن قبل خوارج کے حملے میں ہمارے 17 اہلکار شہید ہوئے ان کے لیے دعا کی جائے۔ وزیراعظم کی درخواست پر اجلاس کے شرکا نے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حملہ کرنے والے خوارج میں سے آٹھ کو جہنم رسید کیا، ہمارے سپہ سالا خود وانا میں گئے اور فورسز کو حوصلہ دیا، جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ہمارے ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کے اصل ثمرات قوم تک نہیں پہنچ سکیں گے، اس کے لیے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں، دہشت گردوں کا سر دوبارہ کچلا نہیں جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بلوچستان اور کے پی دونوں کے حالات میں تھوڑا فرق ہے، فرقہ ورانہ ہلاکتوں پر بہت افسوس ہے جس میں دونوں اطراف جانوں کا ضیاع ہوا، کرم میں دونوں گروپ مسلح ہیں میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا اور ستم یہ کہ اس قتل و غارت گری کے وقت اسلام آباد میں چڑھائی کی جارہی تھی اگر کے پی حکومت اس وقت توجہ دے لیتی تو نقصان اتنا نہ ہوتا۔

وزیراعظم نے میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جو ہم پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کا کوئی جواز نہیں، پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دفتر خارجہ نے اس معاملے پر بھرپور جواب دیا ہے مگر ایک بات طے ہے کہ یہ پروگرام نہ میرا نہ کسی پارٹی کا یہ 24 کروڑ عوام کا پروگرام ہے جو انہیں بہت عزیز ہے اس پروگرام پر کوئی کمپرومائزڈ نہیں ہوگا اور اس معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ میٹنگ ہوئی، اسپیکر کے اقدام کے بعد میں نے مذاکراتی کمیٹی بنائی، دو جنوری کو کمیٹی کا اگلا اجلاس ہوگا، قومی مفاد کا تقاضا یہ ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کیا جائے، ذاتی پسند کو قربان کیا جائے اس کو سامنے رکھ کر مذکرات ہوں گے تو یقیناً ملک میں سکون آئے گا قومی یکجہتی قائم ہوگی جس کی ضرورت ہے اور ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی کی نیت پر شک نہیں کررہا مگر نیت کچھ اور ہے تو فائدہ نہیں ہوگا، مجھ امید ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت مل کر کوئی ایسا حل نکالیں گے کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ملک کا فائدہ ہوگا، ہم خلوص کے ساتھ آگے بڑھیں گے مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے امید ہے کہ پی ٹی آئی بھی ملک کے مفاد میں کام کرےگی۔

Source: https://www.express.pk/
Previous Post

بات بتنگڑ (قسط 3) .. انجم صحرائی

Next Post

ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان }کرسمس اور یو م قاءد کے حوالے سے اجلاس ، کمشنر ڈیرہ غازیخان صدارت کر رہے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دن قبل خوارج کے حملے میں ہمارے 17 اہلکار شہید ہوئے ان کے لیے دعا کی جائے۔ وزیراعظم کی درخواست پر اجلاس کے شرکا نے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حملہ کرنے والے خوارج میں سے آٹھ کو جہنم رسید کیا، ہمارے سپہ سالا خود وانا میں گئے اور فورسز کو حوصلہ دیا، جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ہمارے ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کے اصل ثمرات قوم تک نہیں پہنچ سکیں گے، اس کے لیے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں، دہشت گردوں کا سر دوبارہ کچلا نہیں جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بلوچستان اور کے پی دونوں کے حالات میں تھوڑا فرق ہے، فرقہ ورانہ ہلاکتوں پر بہت افسوس ہے جس میں دونوں اطراف جانوں کا ضیاع ہوا، کرم میں دونوں گروپ مسلح ہیں میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا اور ستم یہ کہ اس قتل و غارت گری کے وقت اسلام آباد میں چڑھائی کی جارہی تھی اگر کے پی حکومت اس وقت توجہ دے لیتی تو نقصان اتنا نہ ہوتا۔

وزیراعظم نے میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جو ہم پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کا کوئی جواز نہیں، پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دفتر خارجہ نے اس معاملے پر بھرپور جواب دیا ہے مگر ایک بات طے ہے کہ یہ پروگرام نہ میرا نہ کسی پارٹی کا یہ 24 کروڑ عوام کا پروگرام ہے جو انہیں بہت عزیز ہے اس پروگرام پر کوئی کمپرومائزڈ نہیں ہوگا اور اس معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ میٹنگ ہوئی، اسپیکر کے اقدام کے بعد میں نے مذاکراتی کمیٹی بنائی، دو جنوری کو کمیٹی کا اگلا اجلاس ہوگا، قومی مفاد کا تقاضا یہ ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کیا جائے، ذاتی پسند کو قربان کیا جائے اس کو سامنے رکھ کر مذکرات ہوں گے تو یقیناً ملک میں سکون آئے گا قومی یکجہتی قائم ہوگی جس کی ضرورت ہے اور ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی کی نیت پر شک نہیں کررہا مگر نیت کچھ اور ہے تو فائدہ نہیں ہوگا، مجھ امید ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت مل کر کوئی ایسا حل نکالیں گے کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ملک کا فائدہ ہوگا، ہم خلوص کے ساتھ آگے بڑھیں گے مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے امید ہے کہ پی ٹی آئی بھی ملک کے مفاد میں کام کرےگی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.