ڈھاکہ ۔ نیشنل پریس کلب ڈھاکہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 148 ویں سالگرہ منائی گئی۔ تقریب کے مقررین نے اظہار خیال کیا کہ گزشتہ 15 سالوں سے بنگلہ دیش میں محمد علی جناح کا نام لینا غیر رسمی طور پر ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قائد اعظم کے وژن کی بدولت ہی آج بنگلہ دیش موجود ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق نیشنل پریس کلب کے مولانا محمد اکرم خان ہال میں "قائد اعظم محمد علی جناح کی 148 ویں سالگرہ” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام نواب سلیم اللہ اکیڈمی نے کیا تھا، جہاں مقررین نے "جناح کے ورثے” پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










