چوک اعظم کی خبریں ۔۔عمر شا کر سے
اینگرو فورڈز لمیٹڈ پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری ،...
اینگرو فورڈز لمیٹڈ پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری ،...
جن قوموں نے علم کو اپنا شعار بنایا وہ دنیا میں کامیاب رہیں ، اے ای او زنانہ مرکز کوٹ...
ممتاز قادری کو پھا نسی دئے جا نے کی مذ مت ، لیہ میں احتجا جی ریلی لیہ + کوٹ...
زخمی ہونے پر ہیڈ ماسٹر نے طالب علم کو سکول سے نکال دیا چوک اعظم (صبح پا کستان )گورنمنٹ مسلم...
پرو فیسر مہر قیصر وسیم گرواہ کے والد مہر شیر محمد وفات پا گئے چوک اعظم (صبح پا کستان )...
میاں نواز شریف نے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، حالات انتہائی خراب مخدوش اورناگفتہ بہ ہیں ،میاں محمد...
ریلوے اسٹیشن کوٹ سلطان بنیادی سہولیات سے عاری،کوارٹر کھنڈرات ،پینے کے پانی کا ایک نلکا کوٹ سلطان ( صبح پا...
ایم ایم روڈ کی تعمیر جلد مکمل کی جائے وگرنہ احتجاج ہو گا ۔ جما عت اسلا می چوک اعظم...
ٹمبر ما فیا متحرک ، بند اعجاز آباد سے بکھری احمد خان تک کروڑوں روپے کے سوکھے درخت چوری لیہ(صبح...
بجلی غائب ، کاروبار زندگی بری طرح متاثر کوٹ سلطان(نامہ نگار)حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsاینگرو فورڈز لمیٹڈ پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری ، صدر صرافہ یونین کی میٹر ٹمپرنگ پکڑی گئی
اینگرو فورڈز لمیٹڈ پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
چوک اعظم (صبح پا کستان )حفاظتی اقدامات سے ٹریفک حادثات پر قابو یا یا جا سکتا ٹریفک سگنلز کی آگاہی عام شہری پر بھی فرض ہے امیر زادہ ممتاز انچارج ہیلتھ اینڈ سیفٹی اینگرو فورڈز کا ایک روز حفاظت مقدم سے خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوک اعظم گریزن پبلک سکول میں اینگرو فورڈز لمیٹڈ پاکستان کے زیر اہتمام ایریا منیجر عرفان نذیر علوی کی کاوشوں سے ایک روزہ ٹریفک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد ہو ا جس میں امیر زادہ ممتاز انچارج ہیلتھ اینڈ سیفٹی اینگرو فورڈزعرفان نذیر علوی ایریا منیجر اینگرو فورڈ محمد عمر شاکر جنرل سیکرٹری پریس کلب چوک اعظم ملک ارشد تھہیم پرنسپل گیریزن پبلک سکول نے ٹریفک قوانین سگنلز زیبرا کراسنگ اور حفاظتی اقدامات کی بابت طلبہ اساتذہ کو لیکچر دیے اس موقع پر ملٹی میڈیا کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھی دکھاکر شعور اجاگر کیا گیا مقررین نے اپنے لیکچرز میں کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں بارہ لاکھ افراد کی موت واقع ہو رہی ہے جبکہ ہر تین منٹ میں ایک بچہ ٹریفک حادثے میں فوت ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ حفاظتی اقدامات سے ٹریفک حادثات پر قابو یا یا جا سکتا ٹریفک سگنلز کی آگاہی عام شہری پر بھی فرض ہے اس ضمن میں اینگرو فورڈز ملک بھر میں ایسے سیمینارز کا انعقاد کر رہی ہے کہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکے بعد آزاں طلبہ سے سیمینار میں دکھائی جانے والی ویڈیوز تصاویر اور لیکچرار زمیں سے ٹریفک حادثات کی حفاظتی تدابیر کے بارے سوالات کیے گئے اور درست جوابات دینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے سیمینار کے اختتام پر شرکاء کو ظہرانہ دیا گیا۔
بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری ، صدر صرافہ یونین کی میٹر ٹمپرنگ پکڑی گئی چوک اعظم (صبح پا کستان )انٹیلی جنس اور ایم اینڈ ٹی کی خفیہ اطلاع پر چوک اعظم میں کاروائی صدر صرافہ یونین حاجی ادریس کی میٹر ٹمپرنگ پکڑی گئی اعلی شخصیات متحرک ، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری عوام تعاون کریں انٹیلی جنس انسپکٹر محمد اسلم کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو تفصیل کے مطابق گزشتہ روز واپڈاانٹیلی جنس انسپکٹر محمد اسلم اور ایم اینڈ ٹی لیب انچارج محمد اشفاق نے چوک اعظم میں خفیہ اطلاع پر صدر صرافہ یونین حاجی محمد ادریس کی دکان کے میٹر نمبر 221248کو چیک کیا تو مخبر کی اطلاع درست نکلی کی میٹر ٹمپر اور ریورس تھابا اثر شخصیت کو بچانے کے لئے کئی اعلی سیاسی شخصیات متحرک ہو گئی اس موقع پرواپڈاانٹیلی جنس انسپکٹر محمد اسلم نے کہا کہ یہ میٹر ٹمپر اور ریورس پایا گیا ہے مزید کاروائی فائنل رپورٹ کے بعد ہو گئی اور مقدمہ درج کیا جائے گا عوام بجلی چوروں کی اطلاع ہیلپ لائن پر بلا خوف و خطر دیں بلا امتیاز ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔