لیہ ۔ پختہ اینٹوں کے نرخوں کے تعین کے لیے اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل
لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری عمارات بالعموم جبکہ تعلیمی اداروں...
لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری عمارات بالعموم جبکہ تعلیمی اداروں...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کمیٹی روم میں خواتین کی ترقی اور...
راجن پور( صبح پا کستان )وزیر اعلیٰ پنجاب دانش سکول کے غریب اور یتیم طلبہ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ دیکھنا...
لیہ (صبح پا کستان ) ایس ایچ او تھانہ چوک اعظم منور بزدار کو آئی جی پنجاب نے ترقی دیکر...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کے ویٹرنری اسسٹنٹس کو مزید 11موٹرسائیکل فراہم کر د یئے...
لیہ(صبح پا کستان)ضلعی انتظامیہ کا لیہ میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ ایک کلینک سیل،جبکہ دو کے چالان کردیے...
راجن پور( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد یثرب نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی ریکوری کو بلا...
لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کردیاگیا پولیس ورک میں آئی ٹی کو فروغ دیاجارہاہے درپیش چیلنجزسے...
لیہ ( صبح پا کستان)چیئرمین ضلع زکوۃ کمیٹی کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق حکومت پنجاب...
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) سانحہ فتح پور کے بعد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اوور لوڈنگ کرنے اور...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری عمارات بالعموم جبکہ تعلیمی اداروں میں استعمال ہونے والا تعمیراتی میٹریل بالخصوص کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔یہ ہدایات انہوں نے متعلقہ افسران و بھٹہ مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی ادارے و دیگر سرکاری دفاتر عوام کی امانت ہیں ۔اس میں ناقص منصوبہ بندی اور تعمیراتی میٹریل میں خیانت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بھٹہ مالکان سے کہا کہ سرکاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جانے والی پختہ اینٹ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے پختہ اینٹوں کے نرخوں کے تعین کے لیے اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی۔ڈی سی نے اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پختہ اینٹیں تجزیہ کے لیے لیبارٹری بجھوائی گئی تھیں ان میں سے جو لیبارٹر ی سے مسترد شدہ رزلٹ آئے ہیں اُن اینٹو ں کے بھٹہ جات کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جائے اور مالکان سے ازالہ وصول کیا جائے تاکہ سرکاری عمارات کی تعمیرمیں معیاری تعمیرائی میٹر یل کو یقینی بنایا جاسکے۔اجلا س میں لیبر آفیسر محمد طاہر گورچانی، ایکسین بلڈنگ محمد ارشد ،صدر بھٹہ یونین نور خان او ربھٹہ مالکان سجاد حسین ،مظہر حسین ،خضر حیات ،عبدالرازق ،اعجاز احمد،نصیر حسین خان،ابراہیم خان،محمد خلیل ،محمد یعقوب خان ،محمد شفیع،عادل حسین و دیگر نے شرکت کی۔
