کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) سانحہ فتح پور کے بعد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اوور لوڈنگ کرنے اور تیز رفتاری کرنے والی سکول وین کے خلاف مقدمات کا اندراج اور چالان کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انچارج ٹریفک پولیس کروڑ لعل عیسن غلام مصطفےٰ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والی سکول وین کے خلاف تھانہ کروڑ کی حدود بھر میں خصوصی کمپین کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔جبکہ والدین کو بھی چاہیے کہ اوور لوڈ کرنے والی سکول وین پر اپنے بچوں کو نہ بھیجیں ۔انھوں نے کہاکہ کوئی کم سن بچہ ڈرائیوری نہ کریں اور کوئی بھی بغیر لائینس گاڑی یا وین چلانے والے کو حالات میں بند کیا جائے گا
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








