لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کردیاگیا پولیس ورک میں آئی ٹی کو فروغ دیاجارہاہے درپیش چیلنجزسے پیشہ وارانہ اندازسے نمٹاگیاجس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتر ی آئی پولیس اہلکاران کی ویلفیئر کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے امن وامان کے قیام اورجرائم پیشہ عناصر کی سر کو بی کیلئے تمام صاحب الرائے طبقات سے باہمی رابطے ،تعاون ومشاورت کے ذریعے لائحہ عمل ترتیب دیاجارہاہے ۔یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہی اجلاس میں ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن،ممبر صوبائی اسمبلی سردارقیصرعباس مگسی سابق ممبرصوبائی اسمبلی عبدالشکورسواگ و پولیس افسران موجودتھے ڈی پی او نے ضلعی پولیس کی گزشتہ سال کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ گینگزکوگرفتار کرکے مال مسروقہ برآمدکرنے جبکہ پولیس ورک میں ریفارمزکے ذریعے کی جانے والی اصلاحات اورجدیدٹیکنالوجی کے استعمال جن میں آئی ٹی لیب کاقیام،ڈرائیونگ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈکرنے سمیت پولیس ویلفیئر کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بتلایا ممبران اسمبلی نے قیام امن وامان کیلئے مختلف تجاویز دیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس ورک میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت کو فروغ ملے گا بعدازاں ممبران اسمبلی نے آئی ٹی لیب ،کمپیوٹرائزڈڈرائیونگ لائسنس برانچ ، میس ہال اور پولیس کی دیگر برانچز کا دورہ بھی کیا۔