سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز، 19 خوارج ہلاک، تین جوان شہید
لاہور ۔ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل...
لاہور ۔ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل...
کراچی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج 97ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اس حوالے سے ملک...
بہت بنتے سنو رتے جا رھے ھو مرے دل میں اترتے جا رھے ھو گلستاں کو ذرا مسکان دے کر...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)قائد جمعیت کی مدارس کیلئے خدمات تاریخ میں یاد رکھی جائیگی قائد مدارس قاری محمد...
پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)تندرست و توانائی سے بھر پور زندگی گذارنے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ہو...
کراچی ۔مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس نے احتجاجی مظاہرے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی...
لیہ {صبح پا کستان } معروف ادیب مصنف ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر عالم ظفری کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی اعزازی...
اسلام آباد . وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا،...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلاہور ۔ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں 6 اور 7 جنوری کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پشاور کے علاقہ متنی میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 8 خوارج ہلاک کئے گئے۔
دوسری کارروائی ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس میں 8 خوارج مارے گئے جبکہ ضلع کرک میں تیسری کارروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 3 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے، شہید ہونے والوں میں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائید محمد عثمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔