دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلائی جائے: تحریک تحفظ آئین پاکستان
(اہور۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد...
(اہور۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد...
چوبارہ (صبح پا کستان) رجسٹری پنجاب میں تعینات پٹواری محمد عرفان کا تحصیلدار چوبارہ محمد آصف کے خلاف احتجاج ۔...
کراچی . چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح...
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام ’’پنجاب میں نئے صوبے کی تخلیق: وفاقی جمہوریت اور...
لیہ،( صبح پا کستان ) محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے مراسلہ کے مطابق پنجاب قرآن بورڈ نے...
ویکھ فریدا مٹی کھُلیمٹی اُتے مٹی ڈُلیمٹی ہسے مٹی روؤےانت مٹی دا مٹی ہوؤے نہ کر بندیا میری میرینہ تیری...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails(اہور۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹرگوہر، صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر آئین و قانون کو نافذ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اورشفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے، جعفر ایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔
آخر میں بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیر اعظم، وزراء نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کو دعوت دی جائے۔