کوٹ سلطان۔ ڈھول والا پل کی حفاظتی دیواروں کی فوری تعمیر کا عوامی مطالبہ
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)پل ڈھول والا کی گری دونوں حفاظتی دیواریں کسی بھی سنگین حادثہ کاپیش خیمہ ثابت ہو ...
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)پل ڈھول والا کی گری دونوں حفاظتی دیواریں کسی بھی سنگین حادثہ کاپیش خیمہ ثابت ہو ...
وزیر اعظم کی بغیر سود قرضہ سکیم اور عوامی ترقیاتی ادارہ کی کوششیں تحریر: میاں ساجد نوید واندر جنوبی پنجاب ...
لیہ (صبح پا کستان )ضلع لیہ کے16لا کھ شہر یوں کو جدید اور معیاری فزیکل انفراسٹیکچر کی فراہمی کے لئے ...
چوک اعظم (صبح پا کستان)چوک اعظم شہر سے گیارہ سالہ بہن اور پانچ سالہ بھائی لاپتہ پولیس سراغ لگانے میں ...
لیہ(صبح پا کستان)لیہ کے وارڈ نمبر 6کے رہائشی محمد مٹھو نے پولیس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی منظور حسین ...
چوک اعظم(صبح پا کستان) خفیہ اداروں کی کاروائی جعلی مرچ مصالحہ اوردیگر اشیاء فروخت کرنے والے دو افراد کو جعلی ...
ایک مسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دنیا کوئی جلدی میں کوئی دیر سے جانے والا چندماہ قبل علم ...
ملکہِ کونین رضی اللہ عنہا۔۔۔ خانوادہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین ہستی ،سرورِ کونین صلی اللہ علیہ ...
foto ispr RAWALPINDI: Army Chief General Raheel Sharif, in a meeting with senior US officials at GHQ on Friday, raised ...
لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس کی ماہ اپریل کی کارکردگی،مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے ، 05لاکھ 61ہزار 267 روپے مالیت ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)پل ڈھول والا کی گری دونوں حفاظتی دیواریں کسی بھی سنگین حادثہ کاپیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں ،محکمہ انہار کی مبینہ غفلت کے سبب عرصہ دراز سے گری پل کی دونوں حفاظتی دیواریں مرمت نہ کی جا سکیں ، تفصیل کے مطابق کوٹ سلطان کے نواحی علاقہ میں دریائے سندھ کے نالہ کریک پر 1919 میں قائم کیا جانے والا پل ڈول والا انتہائی خستہ حالی کا شکا ر ہو چکا ہے ہر سال سیلا ب کے پانی کا مکمل دباؤ اس پل پر ہو تا ہے2010 کے سیلا ب کے دوران اس پل پر شدید دباؤ رہا تھا علاوہ ازیں ماہرین نے 2001میں پل ڈول والا کو نا کارہ قرار دے دیا تھا اور بھاری ٹریفک کے لیے بند کرنے کا کہہ دیا تھا مگر محکمہ انہار کی روایتی سستی کے سبب پل پر سے بھاری ٹریفک کی گزران جاری ہے ۔یاد رہے کہ خونن پل کا راستہ اونچا کرنے سے نالہ کریک کے پانی کا سارا دباؤ پل ڈھول والا پر ہوگا جو کہ پہلے ہی اپنی مدت پوری کر چکا ہے ۔ اہل غلام صدیق ،ملک الطاف،محمد اشرف سیال، غلام فرید ،منظور کاٹھی ،محمد رفیق ،غلام اکبر اور دیگر نے محکمہ انہار کے اعلیٰ آفیسران سے ڈھول والا پل کی دونوں حفاظتی دیواروں کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیاہے
رپورٹ ۔ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر