لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس کی ماہ اپریل کی کارکردگی،مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے ، 05لاکھ 61ہزار 267 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،73% چالان مرتب کرکے عدالتوں میں بھجوانے کی شاندار کارکردگی، اعلیٰ پولیس حکام کی طرف سے قابل ستائش قرار،آئی جی پنجاب کی طرف سے ڈی پی او کو تعریفی لیٹرجاری،اس سپرٹ اور لگن سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے اعزازکوبرقراررکھاجائے۔ڈی پی او لیہ۔تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس نے ماہ اپریل میں درج ہونے والے 208مقدمات میں سے 145مقدمات میں چالان مرتب کرکے عدالتوں میں بھجوائے جبکہ ان مقدمات میں ملوث 361 میں سے 238کوگرفتارکرکے جیل بھجوایاگیا اور اسی ماہ میں درج ہونے والے سنگین نوعیت کے 7مقدمات میں سے 4مقدمات میں چالان مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں ملوث 18ملزمان میں سے 11کو گرفتاربھی کیاگیا جبکہ اسی ماہ میں 05لاکھ 61ہزار 267 روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمدکیاگیا علاوہ ازیں 126مجرمان اشتہاریوں کو بھی پابندسلاسل کیاگیا اعلیٰ پولیس حکام کی طرف سے ضلعی پولیس کی اس شاندارکارکردگی کو قابل ستائش قراردیاگیا اوراس ضمن میں آئی جی پنجاب نے لیہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او لیہ کو تعریفی لیٹرجاری کیاڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال عزت وآبروکی حفاظت ،امن وامان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے خدمات سرانجام دینے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کررہی ہے جس کا اعتراف اعلیٰ پولیس حکام نے بھی کیاانھوں نے کہا کہ تعریفی لیٹرکااجراء ضلعی پولیس کے تمام افسران واہلکاران کیلئے ایک اعزازہے تمام افسران واہلکاران اسی سپرٹ ولگن سے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس اعزازکوبرقراررکھیں۔