• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیر اعظم کی بغیر سود قرضہ سکیم اور عوامی ترقیاتی ادارہ کی کوششیں

webmaster by webmaster
جون 13, 2016
in کالم
0
وزیر اعظم کی بغیر سود قرضہ سکیم اور عوامی ترقیاتی ادارہ کی کوششیں
وزیر اعظم کی بغیر سود قرضہ سکیم اور عوامی ترقیاتی ادارہ کی کوششیں
sajid naveed
تحریر: میاں ساجد نوید واندر
جنوبی پنجاب کی پسماندگی روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جنوبی پنجاب کے خطے میں رہنے والے باسیوں کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے سرکاری و غیرسرکاری ادارے اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ضلع لیہ سب سے پسماندہ اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے ، جہاں خط غربت دیگر اضلاع کی نسبت کہیں زیادہ ہونے سے احساس محرومی میں بڑھتے اضافے کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی پریشانیوں میں کمی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت قائم غیر سرکاری ادارے بھی دن رات

کوششوں میں مصروف ہیں۔ محرومیوں کے خاتمے کے لئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ضلع لیہ میں عوامی ترقیاتی ادارہ کی کوششیں سب سے نمایاں ہیں ۔ عوامی ترقیاتی ادارہ سے جہاں ہزاروں لوگ اثاثہ جات کے حصول ، ہنرمندی کی ٹریننگ، وزیر اعظم کی بغیر سود قرضہ سکیم سمیت دیگر پروجیکٹس سے لوگوں کو معاشرے میں باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں وہیں مردوخواتین میں شعوری مہم کے ذریعے ان کو دنیا کا مقابلہ کرنے کا بھی حوصلہ پیدا ہوا ہے۔
جنوبی پنجاب کی پسماندگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے جہاں دیگر منصوبہ جات کی منظوری دی وہیں ضلع لیہ سمیت دیگر اضلاع میں وزیر اعظم چھوٹا قرضہ سکیم شروع کر کے لوگوں کو معاشی طور پر مضبوط کیا جارہا ہے۔ عوامی ترقیاتی ادارہ لیہ میں وزیر اعظم کی بغیر سود چھوٹا قرضہ سکیم کے توسط سے لوگوں کو چھوٹے کارروبار شروع کرنے اور جاری کارروبار میں بڑھوتری کے لئے بغیر سود چھوٹا قرضہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایم انٹرسٹ فری لون کے ذریعے لیہ کی سات یونین کونسلوں جن میں یوسی جمن شاہ، سرشتہ تھل، جکھڑ، یوسی 164،نوشہرہ تھل، لدھانہ، لوہانچ نشیب میں لوگوں کو بیس سے پچیس ہزار روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کی بغیر سود چھوٹا قرضہ سکیم کو لیہ کی سات یونین کونسلوں میں عوامی ترقیاتی ادارہ کی سربراہی میں لوگوں کو معاشی مضبوط بنانے کاسلسلہ جار ی ہے جس کے تحت اب تک عوامی ترقیاتی ادارہ ہزاروں مردوخواتین کو بغیر سود قرضہ سکیم کے چیک دیئے جا چکے ہیں اور ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیاجار ہا ہے۔ بغیر سود قرضہ سکیم کے تحت زراعت، لائیوسٹاک، انٹر پرائز او ر دیگر خدمات پر قرضہ دیا جاتا ہے جبکہ قرضہ کے حصول میں خواتین کی شمولیت پچاس فی صدکو بھی یقینی بنایا جارہاہے جو معاشرے میں خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔
وزیر اعظم کی اس بغیر سود قرضہ سکیم جس کو غریب ، مزدور عوام دوست قرضہ سکیم بھی کہا جاسکتا ہے کا کوئی مشکل پراسس کا عمل بھی نہیں رکھا گیا، قرضہ کے حصول کے لئے درخواست دینے والا /والی کی معاشی حالت کا سروے کیا جاتا ہے جس کو غربت سروے کہتے ہیں کے بعد دس سے پندرہ د ن کے اندر بغیر سود قرضہ سکیم کے چیک دے دیئے جاتے ہیں جس کی واپسی آسان ماہانہ قسط یا چھ ماہ کے اندر اکھٹے رقم کی واپسی کی صورت میں ہوتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی یہ بغیر سود قرضہ سکیم بلا شبہ غریب ، محروم اور پسماندہ طبقات کے لئے ایک بڑی اور مفید سکیم ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہو رہی ہے مگر سکیم ضلع کی 48یونین کونسلوں میں سے صرف عوامی ترقیاتی ادارہ کے زیر اثر پانچ یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جس سے دیگر یونین کونسلوں کے ہنر مند ،چھوٹا کارروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہزاروں مردو خواتین وزیر اعظم کی اس سکیم کے دائرہ وسیع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
عوامی ترقیاتی ادارہ (ADO)کے زیر انتظام لیہ میں چلنے والی وزیر اعظم بغیر سود قرضہ سکیم میں مزید بہتری لانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ ایک سروے کے مطابق ADOکواگر سٹاف کی تنخواہیں، آپریشنل اخراجات، فنڈز میں اضافہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تو اس سکیم کے مزید بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
وزیر اعظم میاں نوازشریف کی بغیر سود قرضہ سکیم جہاں قابل تعریف ہے وہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ مہر محمد طفیل لوہانچ کی صلاحیتوں اور کوششوں کو بھی داد دینا ہو گی جنہوں نے مختصر عرصہ کے دوران اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نہ صرف وزیر اعظم کی اس سکیم کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچایا بلکہ محروم اور ہنر مند طبقہ کو احساس دلایا کہ وہ اپنی معاشی مشکلات میں اکیلے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ان کے ساتھ ہر قدم پر مل کر مستقبل سنوار رہی ہے۔
PMIFLسکیم میاں نواز شریف کے اس منشور کا حصہ ہے جو الیکشن سے قبل آپ نے قوم سے وعدہ کیا اور کئے گئے وعدہ کو پورا کر کے پسماندہ طبقات کو ترقی کے عمل میں لا کھڑا کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی دیگر عوام پالیسیوں اور پروجیکٹس کی طرح ضلع لیہ کی پسماندگی اور لوگوں کی محرومیوں میں کمی کے لئے موثر کردار ادا کر تے ہوئے وزیر اعظم بغیر سود قرضہ سکیم کے دائرہ کار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ہنر مند افراد کو کارروباری مواقع فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کر ے تاکہ مسلم لیگ ن کا نعرہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب شرمند تعبیر ہو سکے
Previous Post

لیہ ۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

Next Post

کوٹ سلطان۔ ڈھول والا پل کی حفاظتی دیواروں کی فوری تعمیر کا عوامی مطالبہ

Next Post

کوٹ سلطان۔ ڈھول والا پل کی حفاظتی دیواروں کی فوری تعمیر کا عوامی مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
وزیر اعظم کی بغیر سود قرضہ سکیم اور عوامی ترقیاتی ادارہ کی کوششیں
sajid naveed
تحریر: میاں ساجد نوید واندر
جنوبی پنجاب کی پسماندگی روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جنوبی پنجاب کے خطے میں رہنے والے باسیوں کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے سرکاری و غیرسرکاری ادارے اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ضلع لیہ سب سے پسماندہ اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے ، جہاں خط غربت دیگر اضلاع کی نسبت کہیں زیادہ ہونے سے احساس محرومی میں بڑھتے اضافے کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی پریشانیوں میں کمی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت قائم غیر سرکاری ادارے بھی دن رات
کوششوں میں مصروف ہیں۔ محرومیوں کے خاتمے کے لئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ضلع لیہ میں عوامی ترقیاتی ادارہ کی کوششیں سب سے نمایاں ہیں ۔ عوامی ترقیاتی ادارہ سے جہاں ہزاروں لوگ اثاثہ جات کے حصول ، ہنرمندی کی ٹریننگ، وزیر اعظم کی بغیر سود قرضہ سکیم سمیت دیگر پروجیکٹس سے لوگوں کو معاشرے میں باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں وہیں مردوخواتین میں شعوری مہم کے ذریعے ان کو دنیا کا مقابلہ کرنے کا بھی حوصلہ پیدا ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے جہاں دیگر منصوبہ جات کی منظوری دی وہیں ضلع لیہ سمیت دیگر اضلاع میں وزیر اعظم چھوٹا قرضہ سکیم شروع کر کے لوگوں کو معاشی طور پر مضبوط کیا جارہا ہے۔ عوامی ترقیاتی ادارہ لیہ میں وزیر اعظم کی بغیر سود چھوٹا قرضہ سکیم کے توسط سے لوگوں کو چھوٹے کارروبار شروع کرنے اور جاری کارروبار میں بڑھوتری کے لئے بغیر سود چھوٹا قرضہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایم انٹرسٹ فری لون کے ذریعے لیہ کی سات یونین کونسلوں جن میں یوسی جمن شاہ، سرشتہ تھل، جکھڑ، یوسی 164،نوشہرہ تھل، لدھانہ، لوہانچ نشیب میں لوگوں کو بیس سے پچیس ہزار روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کی بغیر سود چھوٹا قرضہ سکیم کو لیہ کی سات یونین کونسلوں میں عوامی ترقیاتی ادارہ کی سربراہی میں لوگوں کو معاشی مضبوط بنانے کاسلسلہ جار ی ہے جس کے تحت اب تک عوامی ترقیاتی ادارہ ہزاروں مردوخواتین کو بغیر سود قرضہ سکیم کے چیک دیئے جا چکے ہیں اور ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیاجار ہا ہے۔ بغیر سود قرضہ سکیم کے تحت زراعت، لائیوسٹاک، انٹر پرائز او ر دیگر خدمات پر قرضہ دیا جاتا ہے جبکہ قرضہ کے حصول میں خواتین کی شمولیت پچاس فی صدکو بھی یقینی بنایا جارہاہے جو معاشرے میں خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔ وزیر اعظم کی اس بغیر سود قرضہ سکیم جس کو غریب ، مزدور عوام دوست قرضہ سکیم بھی کہا جاسکتا ہے کا کوئی مشکل پراسس کا عمل بھی نہیں رکھا گیا، قرضہ کے حصول کے لئے درخواست دینے والا /والی کی معاشی حالت کا سروے کیا جاتا ہے جس کو غربت سروے کہتے ہیں کے بعد دس سے پندرہ د ن کے اندر بغیر سود قرضہ سکیم کے چیک دے دیئے جاتے ہیں جس کی واپسی آسان ماہانہ قسط یا چھ ماہ کے اندر اکھٹے رقم کی واپسی کی صورت میں ہوتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی یہ بغیر سود قرضہ سکیم بلا شبہ غریب ، محروم اور پسماندہ طبقات کے لئے ایک بڑی اور مفید سکیم ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہو رہی ہے مگر سکیم ضلع کی 48یونین کونسلوں میں سے صرف عوامی ترقیاتی ادارہ کے زیر اثر پانچ یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جس سے دیگر یونین کونسلوں کے ہنر مند ،چھوٹا کارروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہزاروں مردو خواتین وزیر اعظم کی اس سکیم کے دائرہ وسیع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ عوامی ترقیاتی ادارہ (ADO)کے زیر انتظام لیہ میں چلنے والی وزیر اعظم بغیر سود قرضہ سکیم میں مزید بہتری لانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ ایک سروے کے مطابق ADOکواگر سٹاف کی تنخواہیں، آپریشنل اخراجات، فنڈز میں اضافہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تو اس سکیم کے مزید بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی بغیر سود قرضہ سکیم جہاں قابل تعریف ہے وہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ مہر محمد طفیل لوہانچ کی صلاحیتوں اور کوششوں کو بھی داد دینا ہو گی جنہوں نے مختصر عرصہ کے دوران اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نہ صرف وزیر اعظم کی اس سکیم کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچایا بلکہ محروم اور ہنر مند طبقہ کو احساس دلایا کہ وہ اپنی معاشی مشکلات میں اکیلے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ان کے ساتھ ہر قدم پر مل کر مستقبل سنوار رہی ہے۔ PMIFLسکیم میاں نواز شریف کے اس منشور کا حصہ ہے جو الیکشن سے قبل آپ نے قوم سے وعدہ کیا اور کئے گئے وعدہ کو پورا کر کے پسماندہ طبقات کو ترقی کے عمل میں لا کھڑا کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی دیگر عوام پالیسیوں اور پروجیکٹس کی طرح ضلع لیہ کی پسماندگی اور لوگوں کی محرومیوں میں کمی کے لئے موثر کردار ادا کر تے ہوئے وزیر اعظم بغیر سود قرضہ سکیم کے دائرہ کار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ہنر مند افراد کو کارروباری مواقع فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کر ے تاکہ مسلم لیگ ن کا نعرہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب شرمند تعبیر ہو سکے
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.