چوک اعظم (صبح پا کستان)چوک اعظم شہر سے گیارہ سالہ بہن اور پانچ سالہ بھائی لاپتہ پولیس سراغ لگانے میں ناکام علاقے میں خوف و ہراس عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او لیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مدینہ کالونی چوک اعظم کے محنت کش محمد لطیف کی گیارہ سالہ بچی رضیہ بی بی جوکہ گورنمنٹ گرلز سکول چوک اعظم میں ساتویں کلاس کی طالبہ ہے اور۵ سالہ بیٹاعبدالرحمن 5جون بروز اتوار
گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لا پتہ ہیں مقامی پولیس نے نہ تو بہن بھائی کی گم شدگی کا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی کوئی سراغ لگا سکی ہے اہلیان محلہ کی جانب سے مشکوک بتائے گئے نوجوان کوبھی پولیس گرفتار نہیں کر سکی ہے بہن بھائی کی گم شدگی سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او لیہ سے نوٹس لینے لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails






