ڈیرہ غازیخان ۔مفت ادویات کی فہرست آویزا ں اور لیب فیس کے شیڈول کی تشہیر کی جائے ۔ڈی سی او ندیم الرحمن
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مراکز ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مراکز ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت کی ...
جمن شاہ ( صبح پا کستان ) چیئرمین یونین کونسل سرشتہ تھل مہر ریاض میلوانہ نے یونین کونسل کے پہلے ...
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم میں وسیع پیمانے پر بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ، ...
RAWALPINDI – Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa confirmed death sentences awarded to another 8 hardcore ...
چوک اعظم( صبح پا کستان ) نیشنل ٹھہیم فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر سردارزادہ غفار خان تھہیم کا دورہ۔جھوک تھہیم اور ...
اوہام عفت بھٹی شام گھر کا دروازہ بجا اور ایک آواز آئی باجی چھوٹے چھوٹے بہن بھائی ہیں روٹی سالن ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈی او ماحولیات علی عمران نے کہا ہے کہ ممنوعہ پولی تھین بیگزکے استعمال ،تیاری اور فروخت کے ...
لیہ(صبح پا کستان) انسداد ملاوٹ مہم کے سوفی صد اہداف کا حصول معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے کلیدی ...
اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف آج 28 دسمبر کو میانوالی میں چشمہ نیو کلیئر پراجیکٹ تھری ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مراکز صحت میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں . ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی برو قت حاضری ، ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی اور صفائی کا معیار بہتر کیا جائے . خراب مشینری اور آلات کی مرمت کرائی جائے. انہوں نے یہ ہدایات ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان سمیت مختلف مراکز صحت کے معائنہ کے دوران گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی. ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہاکہ مراکز صحت میں نمایاں جگہ پر حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ مفت ادویات کی فہرست آویزاں کی جائے . ٹیسٹ سمیت دیگر فیس کے شیڈول کی بھی تشہیر کی جائے. مراکز صحت میں ایمرجنسی کے نمبرز بھی آویزاں ہونے چاہئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت رابطہ ممکن ہو سکے . ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہاکہ ہسپتال میں سرنج ، بوتلوں سمیت دیگرنقصان دہ فاضل مواد کی محفوظ تلفی کو یقینی بنایا جائے . ڈی سی او نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا اور ضروری احکامات جاری کیے . اس موقع پر اے ڈی سی عبدالشکور ، ای ڈی او فنانس سرفراز مگسی ، ای ڈی او زراعت عبدالغفور غفاری ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر موسی کلیم ، اے پی ایم او ڈاکٹر حامد حیات سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے
