ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے ریسکیورز کے مابین کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں . سپورٹس سرگرمیوں سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار کے ساتھ ساتھ مستعد و چوکس رہنے میں مدد ملتی ہے . 31دسمبر کو ریسکیورز اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے . انہوں نے یہ بات مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ میں کرکٹ مقابلوں کی نگرانی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی .اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں بھی موجود تھے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ ریسکیورز محفوظ معاشرہ کے قیام کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کر کے قیمتی انسانی جانوں و املاک کو نقصان سے بچاتے ہیں . ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد محفوظ معاشرہ کی تشکیل اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے بطور رضا کار رجسٹریشن کرائے
.