لیہ ۔ پیرجگی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ،ہمیں انصاف نہ فراہم کیا گیا تو اجتماعی خود کشیوں پر مجبور ہوں گے متاثرہ خاندان کی میڈیا سے گفتگو
راجن پور ۔یوم پا کستان ،تقریب کے دوران سائرن بجایا گیا ،ایک منٹ کی خاموشی کے بعد ڈی سی ،چیئرمین اور ڈی پی او نے پرچم کشائی کی ، ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد ،چیئرمین ضلع کونسل عبدالعزیز خان دریشک ، ڈی پی او عرفان اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب نے خطاب کیا ،یوم پاکستان ریلی بھی نکالی گئی
ڈیرہ غازیخان ۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہو ئی، مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم ،رکن قومی اسمبلی بیگم شہناز سلیم اور ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد ، ایگزیکٹو آفیسر تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، خادم حسین شہزاد راجپوت بھٹی ، ملک وسیم عباس نے بھی خطاب کیا
لیہ ۔یوم پا کستان کی مرکزی تقریب ، پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیاگیا۔پاکستان جد ید دنیا کی پہلی مملکت ہے جس کے جغرافیہ نے اسلامی نظریہ سے جنم لیا ،یوم پا کستان تجد ید عہد کا دن ہے ، اے ڈی سی جرنل محبوب احمد کا تقریب سے خطاب ،تقریب سے طالب علموں احمد فراز طلحہ بلال،عنایت اللہ،ہارون رشید،علی حمزہ،مغیث احمد،محمد ذکاء اللہ،عبداللہ راشد،حماد مصفطی،احسن نعیم،شیراز علی،محمد کاشان وسیم نے تحریک پاکستان کے حوالے سے پرجوش تقاریر و ملی نغمے پیش کیے۔تقریب سے ڈی ایس پی طاہر مقصود ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی خان اور پرنسپل شرافت علی بسرانے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی ،استحکام وترقی کے لیے دعاکرائی گئی۔
Page 673 of 875 1 672 673 674 875