لیہ(صبح پا کستان) اے ڈی سی جرنل محبوب احمد نے کہا ہے کہ یو م پا کستا ن مملکت خدا داد کو فلا حی اسلا می ریا ست بنانے کے درخشندہ و تا بناک نظریا ت و فر مو دات کے ساتھ تجد ید عہد کا دن ہے اس یو م سعید کے مو قع پر ملک کے چپہ چپہ میں معاشرے کے تمام طبقات کی جا نب سے یو م پا کستان کو انتہا ئی تزک واحتشام ملی جوش و جذبے سے منا یا جا نا پا کستا ن کی قوم کے روشن و تابنا ک مستقبل کی نوید ہے ۔یہ با ت انہو ں نے ضلع بھرمیں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں مرکزی تقریب سے خطاب
کرتے ہو ئے کہی ۔تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر طاہر مقصود،ڈی ڈی کالجز ڈاکٹر ملک خادم حسین ،ڈی او تعلیم سیکنڈری ذوالفقار علی خان،ڈی او ایلمنڑی زنانہ عظرہ محبوب،ڈی ڈی او تعلیم غلام یاسین چشتی،اے ڈی کالجز ساجد حسین ،ہیڈماسٹرز چوہدری ندیم نذیر ،غلام فاروق علوی،شرافت علی بسرا،پی ٹی حاجی صادق حسین کے علاوہ اساتذہ وطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے طالب علموں احمد فراز طلحہ بلال،عنایت اللہ،ہارون رشید،علی حمزہ،مغیث احمد،محمد ذکاء اللہ،عبداللہ راشد،حماد مصفطی،احسن نعیم،شیراز علی،محمد کاشان وسیم نے تحریک پاکستان کے حوالے سے پرجوش تقاریر و ملی نغمے پیش کیے۔تقریب سے ڈی ایس پی طاہر مقصود ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی خان،پرنسپل شرافت علی بسرانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو م پا کستا ن 23ما رچ 1940ء کو برصغیر کے مسلما نو ں کے سیاسی تہذیبی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیو نکہ 23ما رچ کو مسلما نا ن برصغیر نے اپنے علیحدہ نظریا تی و تہذیبی تشخص کی بقا کے لئے علیحدہ وطن کے قیا م کے مطا لبہ کے لئے آئینی فریم ورک تشکیل دیا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ قائد اعظم کے انتھک سیاسی جد و جہد ، مدبرانہ قیا دت اور دور اندیش سیاسی تدبر کے نتیجہ میں صرف سات سال کی مدت میں ایک نظریا تی مملکت کا قیا م عمل میں آیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جرنل محبوب احمد نے کہاکہ مملکت خداد اد کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہ جد ید دنیا کی پہلی مملکت ہے جس کے جغرافیہ نے اس کے نظریے سے جنم لیا چنا نچہ انہو ں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو با لعموم اور نو جوان نسل کو با لخصوص قیام پا کستا ن کی نظریاتی اساس کے ساتھ مکمل کمٹمنٹ کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں یو م پا کستا ن کے موقع پر تقاریب کا انعقاد اور ان میں معاشرے کے تمام طبقات کی بھر پور اور ولولہ انگیز شرکت اس امر کا عملی ثبو ت ہے کہ پا کستا ن کی بہادر قوم دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کے لئے مکمل طور پر یکسو و متحد ہے اور پا کستا ن کو با نی پا کستا ن قائد اعظم محمد علی جنا ح اور مفکر پا کستا ن علا مہ محمد اقبال کے نظریا تی سیا سی و فلا حی مملکت کے قیا م کو جلد شرمندہ تعبیر کیا جا سکے گا ۔ قبل ازیں اے ڈی سی جرنل اور ڈی ایس پی نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیاگیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی ،استحکام وترقی کے لیے دعاکرائی گئی۔