اورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا عمل شروع
اورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کےاربوں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں...
اورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کےاربوں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں...
جماعت اسلا می پا کستان کرپشن فری احتجاجی مہم کا آ غاز قومی وسائل لوٹنے والے کروڑوں اربوں خرچ کرکے...
جی سی یو نیورٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کے طلبا ء اور ریسکیو 1122کے نو جوانوں کے درمیان دوستانہ کر...
نو منتخب عہدیداران انجمن تا جران کی تقریب حلف برداری کوٹ سلطان (صبح پا کستان) نو منتخب عہدیداران انجمن تا...
حکو مت پنجاب نے پٹوار کلچر دفن کر کے نیا کسان دوست ریو نیو نظام کو متعارف کرایا ہے ،...
کولکتہ کرکٹ میچ کے خلاف بھارتی انتپا پسند وں کی دھمکی نئی دلی (ما نیٹرننگ ڈیسک) بھارتی انتہا پسند تنظیم...
کوٹ سلطان بریکنگ نیوز اپ ڈیٹ کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) کوٹ سلطان کے نواحی علاقہ میں گرلز سکول...
لیہ کروڑ روڈ پر آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل میں حادثہ موٹر سائیکل سوار دو بھائی ہلاک لیہ(صبح پا کستان...
نواحی مو ضع کے گرلز پرائمری سکول کی چاردیواری کے قریب بوری میں بند 4دیسی ساختہ بم برآمد مشکوک تھیلے...
اسلام میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ ملک مقبول الہی...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsاورنج ٹرین منصو بہ ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کےاربوں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا عمل شروع
چوک اعظم( صابر عطاء سے ) اورنج ٹرین منصوبے کے لیے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی وغیر ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی اور لاہور منتقلی کا کام مسلسل جاری۔یونین کونسلز کے ماہانہ بجٹ،واٹر منیجمنٹ ضلع لیہ کے ایڈیشنل فنڈز کے کروڑوں روپے منتقل،ملازمین تنخواہوں کے لیے پریشان ۔لیہ کے حکومتی واپوزیشن ارکان اسمبلی لمبی تان کے سو گئے ۔مجرمانہ خاموشی پر عوامی احتجاج ۔تفصیل کے مطابق اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل میں حائل فنڈز کی کمی کی رکاوٹکو دور کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔اس عمل کے ذریعے ضلع لیہ میں پہلے کوٹ سلطان اور چوک اعظم کے سیوریج سسٹم منصوبے کے فنڈز جو کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ چوک اعظم اور 70لاکھ روپے کوٹ سلطان کے تھے لاہور منتقل کر دیے گئے ۔اب پنجاب حکومت نے یونین کونسلز کے ماہانہ بجٹ میں کٹوتی کر دی ہے ۔چوک اعظم رورل یونین کونسل کا ماہانہ بجٹ ایک لاکھ چھبیس ہزار (1,26000)روپے تھا اسے دو ماہ قبل کم کر کے ایک لاکھ آٹھ ہزار کر دیا گیا جبکہ اس ماہ اسے مزید کم کر کے صرف 70ہزار روپے کر دیا گیا ہے ۔جو کہ ماہانہ تنخواہیں بھی پوری نہیں کر سکتا ۔ضلع لیہ کی اکثر یونین کونسلز میں تو دو ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں ۔اسی طرح واٹر منیجمنٹ ضلع کے ذرائع کے مطابق پختہ کھالوں کے لیے دیے گئے فنڈز میں سے ایک کروڑ سے زائد ایڈیشنل رقم کٹوتی کر کے لاہور بھجوا دی گئی ہے ۔
پنجاب حکومت کے ان اقدامات پر ضلع لیہ کے تین حکومتی ایم پی ایز ،دو حکومتی ایم این ایز ،دو اپوزیشن کے ایم پی ایز سمیت تمام ارکان اسمبلی اور دیگر سیاست دان چپ سادھے ہوئے ہیں ۔کسی نے بھی کوئی آواز نہیں اُٹھائی جس پر ضلع لیہ کے باسیوں میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں کے نمائندہ افراد مظہر سیال ،ملک جبار تھہیم ،محمد رفیق ملانہ ،ملک اقبال تھہیم اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سیاست دان اپنے اپنے مفاد کی خاطر کام کرتے ہیں ان کو عوامی مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔انہوں نے پنجاب حکومت کے اس عمل کو عوام دشمن قدم قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ ۔ صابر عطاء تھہیم پریس رپورٹر چوک اعظم