کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز ...
کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز ...
گھر میں سلنڈر دھما کہ ،ایک بچہ ہلاک سات افراد زخمی ملتان(مانیٹرننگ ڈیسک )ملتان کے علاقہ قیصر آباد کے گھر ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsکمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
درخت لگانا وہ صدقہ جاریہ ہے جو خوشگوار موسی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے
ملتان (پ ر ) ملتان کور کے زیر اہتمام ملتان چھاؤنی اور ملحقہ علاقوں میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز گیا ۔ شجر کاری مہم کے آغاز کیلئے ملتان چھاؤنی میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام یادگار شہداء پر کیاگیا۔ اس تقریب میں کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ملتان کور اور اِ س سے ملحقہ علاقوں جن میں اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، عبد الحکیم اور ملتان گیریژن میں پھلوں اور موسمی پھلوں کے پودوں کی شجر کاری کا اہتمام کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد ماحول میں ہریالی اور تازگی کی فضاء کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کے موقع پر اسٹیشن کمانڈربریگیڈےئر طارق مجید ارشد، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ، ملٹری اسٹیٹ آفیسر اور دیگر سنےئر آرمی اورکنٹونمنٹ بورڈ آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ ان پودوں کی طرح ملتان کینٹ اور پاکستان سرسبز اور شاداب رہے۔