نا بینا افراد سے پنجاب حکومت کا ایک اورحسین وعدہ
نا بینا افراد سے پنجاب حکومت کا ایک اورحسین وعدہ لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے ایک اور حسین وعدے کر کے ...
نا بینا افراد سے پنجاب حکومت کا ایک اورحسین وعدہ لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے ایک اور حسین وعدے کر کے ...
منتخب بلدیاتی کو نسلرز کی تقریب حلف برداری آج گیارہ بجے دن منعقد ہو گی لیہ( صبح پا کستان )ضلع ...
جاں بلب زندگیاں اور ارباب ِ اختیار تحریر ۔ عفت انسان برسوں سے مختلف آفات سے لڑتا آرہا ہے اس ...
ہوں اُسی چاند ستاروں کے بھرے میلے میں ماورا اور خواجہ فرید سنگت کے زیرِ اہتمام توقیرؔ احمد شریفی کے ...
ضلع لیہ میں سوشو فزیکل انفراسٹیچکر پر وگرام کے تحت 8585.668ملین روپے کی لا گت سے 157ترقیاتی منصوبے تعمیر کیے ...
واہگہ بارڈر پر سکھ نوجوان امر جیت سنگھ نے پاکستان رینجرز کی جانب سے پرچم اتارنے کی تقریب میں فرائض ...
لاہور۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف بزرگ صحافی و’’ اردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیرالطاف حسن قریشی کے انتقال پر...
Read moreDetailsنا بینا افراد سے پنجاب حکومت کا ایک اورحسین وعدہ
لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے ایک اور حسین وعدے کر کے لا ہور میں بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ان سب نابینا افراد کو ان کے گھروں میں واپس بھجوا دیا گیا ہے نابینا افراد کے مطابق ان سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کے متعلقہ ڈی سی اوز ان کے لیے روزگار کا بندوبست کریں گے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطا بق غربت اوربیروزگاری سے ستائے نابینا افراد صوبائی دارالحکومت میں زنجیرعدل ہلاتے اور احتجاج کرتے رہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر کوئی جوں تک نہ رینگی نوربصارت سے محروم احتجاجی مظاہرین کو پہلے ہوٹلوں میں محصور کیا گیا بعد ازاں انہیں ان کے متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا نابینا افراد کے مطابق حکومت نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ متعلقہ ڈی سی اوز انہیں نوکریوں پر لگوائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت وقت سے بھیک نہیں روزگار نہ ملنے پر احتجاج کے لیے لاہور چلے آنے والوں نے جب میٹرو بس سروس بند کر کے پورے لاہور کو چکرا دیا تو پھربھی حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔حکومت پنجاب نے ایک اور حسین وعدے کر کے لا ہور میں بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ان سب نابینا افراد کو ان کے گھروں میں واپس بھجوا دیا گیا ہے نابینا افراد کے مطابق ان سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کے متعلقہ ڈی سی اوز ان کے لیے روزگار کا بندوبست کریں گے۔
اس حوالے سے لاہور میں نابینا افراد کے ایک نمائندہ وفد نے ڈی سی او لاہور سے ملاقات بھی کی نابینا افراد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کو ان کے لیے روزگار کا بندوبست کرنا ہو گا وگرنہ وہ پھر سے احتجاج شروع کر دیں گے۔