لیہ ۔ٹی ایم اے کی درخت مکاؤ آلودگی بڑھاوٗ مہم شروع
لیہ ( کامران تھند سے )ٹی ایم اے کی درخت مکاؤ آلودگی بڑھاوٗ مہم شروع ، تاروں کے نقصان کا ...
لیہ ( کامران تھند سے )ٹی ایم اے کی درخت مکاؤ آلودگی بڑھاوٗ مہم شروع ، تاروں کے نقصان کا ...
لیہ(صبح پا کستان)ناسازی طبع کے سبب انتخابی سیاست میں حصہ نہیں لوں گا ۔یہ بات پی پی پی ٹکٹ ہولڈ ...
دھوری اڈہ(صبح پا کستان )۔دھوری اڈہ چیئرمین یوسی مرہان مہرنورمحبوب میلوانہ،مہرعبدالستارمیلوانہ،کے بڑے بھائی مہرعامرغفورمیلوانہ،مہرسیف اللہ میلوانہ،مہرشاہدغفورمیلوانہ کے والدمحترم مہرعبدالغفورمیلوانہ گذشتہ ...
۔۔۔حرف نور۔۔۔ ہیرو سے زیرو تحریر : مہر کامران تھند ترکی جنوب مغربی ایشیاء میں ایک آزادجمہوری و اسلامی ملک ...
چوک اعظم (نمائندہ خصوصی)حفاظتی اقدامات سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے امیر زادہ خان تفصیل کے مطابق گزشتہ ...
چوک اعظم (صبح پا کستان)گورنمنٹ ڈگری کالج چوک اعظم میں صفائی کی ابتر صورت احوال عوامی سماجی کاروباری حلقوں کا ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ویژن کے مطابق ...
لیہ(نمائندہ جنگ)لیہ(نمائندہ جنگ)محکمہ تعلیم ضلع لیہ ایجوکیٹرز کی 2300سے زائد آسامیوں پر بھرتی کیلئے12ہزار218امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادیں تفصیل کے ...
اللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی مامتا ، بچے کی تہذیب اور پرورش میں لوری کا کردار تحریر : محمد اسلم ...
Lt.General Ishfaq Nadeem Ahmad ملتان (صبح پا کستان )فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنزملتان ریجن کی سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد ...
کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن کے دوران سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر گہری تشویش...
Read moreDetails
لیہ ( کامران تھند سے )ٹی ایم اے کی درخت مکاؤ آلودگی بڑھاوٗ مہم شروع ، تاروں کے نقصان کا اندیشہ، شہر کی خوبصورتی تباہ، کروڑوں روپے کا نقصان،گورنمنٹ کی طرف سے آلودگی مکاو،درخت لگاوٗ مہم،واپڈا کی طرف سے درخت کٹاوٗ،آلودگی بڑھاوٗ مہم۔تفصیل کے مطابق لیہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے عرصہ دراز سے لیہ کے سیاسی و سماجی حلقوں کے علاوہ ٹی ایم اے لیہ بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور شہر بھر میں سڑکوں اور نہر کے کناروں کے ساتھ مختلف قسم کے درخت لگائے گئے اور سبزہ زار لگایا گیا۔ جس پر عوام کے دئے گئے ٹیکسوں کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے، سبزہ زار کو شہر میں چرنے والیاں بھیڑ بکریاں کھا گئی اور ان پودوں کو بھی کئی مرتبہ یہ بھیڑ بکریاں، و مختلف جانور نقصان پہنچا چکے ہیں، بہرحال سڑکے کناروں پر یہ درخت چند دنوں میں تناور درخت نہیں بنے اس کے لئیے عوام کے خون پسینے کی کمائی کے ساتھ ٹی ایم اے لیہ کے ورکرز کی محنت شامل ہے نے کئی سالوں کے بعد یہ درخت تیار ہوئے ہیں۔یہ درخت لیہ شہر کی عوام کے لئیے ایک خوبصورت نظارہ بھی پیش کرتے تھے اور آلودگی کو کم کر کے عوام کو صاف ستھری ہوا مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کرہے تھے لیکن کچھ دنوں سے محکمہ واپڈا کی جانب سے جس کا کام عوام کو بجلی کی سہولیات مہیا کرنا ہے جو کہ اس میں ناکام ہے اور عوام کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ناکوں چنے چبوا رکھے ہیں اور عوام میں اپنا مقام کھو چکا ہے،نے لیہ شہر کی خوبصورتی کو ختم کرنے اور عوام کو صاف ستھری ہوا سے بھی محروم کرنے کے لئیے درختوں کی کٹائی کی مہم شروع کر دی، مہم کیا شروع کی درختوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔واپڈا کے ورکروں نے ٹی ایم اے لیہ کی سالہا سال کی محنت پر پانی پھیرتے ہوئے اور عوام کے کروڑوں روپوں کا نقصان کرتے ہوئے ان درختوں کی اس طرح کٹائی کی کہ اب ان درختوں کے صرف تنے نظر آرہے ہیں،اس بابت جب ایکسین واپڈا سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھاکہ درختوں کی شاخیں بجلی کی تاروں کو چھو رہی تھی اور اس سے لائن لاسز کا خطرہ ہوتا ہے، اس لئیے ان درختوں کا کاٹا جا رہا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے اگر ان درختوں سے تاروں کو خطرات تھے تو کیا واپڈا نے ٹی ایم اے لیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا، کیا ٹی ایم اے لیہ نے ان درختوں کی کٹائی اپنے مالیوں سے کیوں نہ کرائی، اور ان درختوں کی کٹائی کو صرف تاروں تک محدود کیوں نہ کیا گیا۔ اگر تاروں سے کچھ فاصلے پر کٹائی کی جاتی تو درخت بچ سکتے تھے صرف شاخیں کاٹنی پڑتی۔۔ کیا واپڈا کے اہلکاروں نے گھر کے استعمال کے لئیے ان درختوں کو اس طرح نقصان جان بوجھ کر تو نہیں پہنچایا تا کہ سال بھر کا ایندھن یہاں سے حاصل کر لیا جائے۔۔۔ اس بات کا جواب کون دے گا ؟