• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

webmaster by webmaster
نومبر 22, 2016
in First Page
0
Lt.General Ishfaq Nadeem Ahmad
Lt.General Ishfaq Nadeem Ahmad

ملتان (صبح پا کستان )فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنزملتان ریجن کی سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد تھے جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے کہا کہ میرے لیے انتہائی خوشی کا با عث ہے ۔ میں تمام اساتذہ کرام و طلباء و طالبات کی شاندار کار کردگی کو سراہتا ہوں اور اُن کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ایسے ہونہار طلباء و طالبات مستقبل میں پاکستان کا نام اقوام عالم میں مزید اونچا کریں گے ۔ میں اس موقع پر بچوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے ملی نغموں اور ٹیبلوز میں اُن کی کار کردگی پر بھی مبارک باد دیتا ہوں ۔
کورکمانڈر نے مزیدکہاکہ آج کے اس پر مسرت موقع پر یہ بتانا ضروری ہے کہ ان تمام تعلیمی اداروں میں میری اولین ترجیح طلباء کو ’ ’ بہترین انسان ‘‘ بنانا ہے
۔اس مقصد کے حصول کیلئے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں ۔ میں والدین سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو گھر کے اندر ایسا ماحول فراہم کریں گے جس سے ان کی تعلیم و تربیت میں بہتری آئے ۔
ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اس لیے ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی جسمانی صلاحیتوں کی بھی جلا بخشی جائے ۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اندر سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں اور ہر مشکل میں صبر و برداشت سے کام لینا سیکھیں ۔ آپ کو یقین دلاتاہوں کہ تمام کھلاڑیوں بالخصوص ریجنل سطح کے کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔�آپ قوم کے وہ معمار ہیں جو ملک کے روشن مستقبل کی خاطر شب وروز محنت میں مشغول رہتے
ہیں۔ ہم اس کوشش میں ہیں کہ ملتان ریجن کے تمام تعلیمی ادارے اعلیٰ مقام حصل کریں ۔ اس مقصد کے لئے ملتان اور اوکاڑہ میں ماڈل سکول بنائے جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان میں ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ اور آئندہ بھی دستیاب وسائل سے آپ کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔ اب آپکی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے فرائض انتہائی لگن ، جذبہ ء حب الوطنی اور محنت سے ادا کریں تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔
فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن کے سالانہ نتائج کے مطابق زینب مہدی نے پہلی ، سدرہ حسنین نے دوسری ، محمد عمیر حیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

patti-22-11-16

Post Views: 36
Tags: multan news
Previous Post

صحافی کے قتل کو 9 سال گزر گئے، پولیس اب تک لاعلم

Next Post

اللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی … تحریر : محمد اسلم ۔۔۔۔لیہ

Next Post
اللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی … تحریر : محمد اسلم ۔۔۔۔لیہ

اللہ لولی ۔۔۔۔۔۔سوہنڑی ماں بولی ... تحریر : محمد اسلم ۔۔۔۔لیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
Lt.General Ishfaq Nadeem Ahmad
Lt.General Ishfaq Nadeem Ahmad

ملتان (صبح پا کستان )فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنزملتان ریجن کی سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد تھے جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے کہا کہ میرے لیے انتہائی خوشی کا با عث ہے ۔ میں تمام اساتذہ کرام و طلباء و طالبات کی شاندار کار کردگی کو سراہتا ہوں اور اُن کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ایسے ہونہار طلباء و طالبات مستقبل میں پاکستان کا نام اقوام عالم میں مزید اونچا کریں گے ۔ میں اس موقع پر بچوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے ملی نغموں اور ٹیبلوز میں اُن کی کار کردگی پر بھی مبارک باد دیتا ہوں ۔ کورکمانڈر نے مزیدکہاکہ آج کے اس پر مسرت موقع پر یہ بتانا ضروری ہے کہ ان تمام تعلیمی اداروں میں میری اولین ترجیح طلباء کو ’ ’ بہترین انسان ‘‘ بنانا ہے ۔اس مقصد کے حصول کیلئے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں ۔ میں والدین سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو گھر کے اندر ایسا ماحول فراہم کریں گے جس سے ان کی تعلیم و تربیت میں بہتری آئے ۔ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اس لیے ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی جسمانی صلاحیتوں کی بھی جلا بخشی جائے ۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اندر سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں اور ہر مشکل میں صبر و برداشت سے کام لینا سیکھیں ۔ آپ کو یقین دلاتاہوں کہ تمام کھلاڑیوں بالخصوص ریجنل سطح کے کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔�آپ قوم کے وہ معمار ہیں جو ملک کے روشن مستقبل کی خاطر شب وروز محنت میں مشغول رہتے ہیں۔ ہم اس کوشش میں ہیں کہ ملتان ریجن کے تمام تعلیمی ادارے اعلیٰ مقام حصل کریں ۔ اس مقصد کے لئے ملتان اور اوکاڑہ میں ماڈل سکول بنائے جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان میں ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔ اور آئندہ بھی دستیاب وسائل سے آپ کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔ اب آپکی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے فرائض انتہائی لگن ، جذبہ ء حب الوطنی اور محنت سے ادا کریں تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن کے سالانہ نتائج کے مطابق زینب مہدی نے پہلی ، سدرہ حسنین نے دوسری ، محمد عمیر حیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

patti-22-11-16

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.