چوک اعظم (نمائندہ خصوصی)حفاظتی اقدامات سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے امیر زادہ خان تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اینگرو فورڈزپاکستان کے تحت ملت پبلک سکول چوک اعظم میں ایک روزہ حفاظت مقدم کے عنوان سے سیمینار ہو ا سیمینار میں زونل سیفٹی منیجر اینگرو فورڈز امیر زادہ خان اور ایریا آفیسر عرفان نذیر علوی نے طلبہ کو روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاو کی تراکیب سے آگاہ کیا اور طلبہ کو دستاویزی پروگرامز کی مختصر ویڈیوز ریکارڈنگ دکھا کر روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاو اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیابعد آزاں سوالات کے درست جواب دینے والے طلبہ عبدالسمیع مدثر نواز شمشاد علی اسداللہ علی احمر احسن ارشد حذیفہ یوسف محبو ب عالم مبشر الیاس افضل الیاس زوہیب امجد حمزہ خان اور صداقت علی کو اینگرو فورڈز کی جانب سے انعامات دیے گئے جبکہ تمام شرکاء طلبہ کو سیمینار میں شرکت کے سرٹیفکیٹس دیے گئے بعد آزاں میاں نذیر احمد آزاد ڈائریکٹر ملت پبلک سکول کو اینگرو فورڈز کی جانب سے یاد گاری سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر چوک اعظم