سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 علیحدہ کارروائیوں میں 22 خوارجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے ...
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 علیحدہ کارروائیوں میں 22 خوارجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان):ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی تکمیل کیلئے ...
بے شک تیراکلام لائقِ تحسین ہے، تیری شخصیت قابلِ تقلیدہےجشن پروفیسر ڈاکٹر وحیدالزمان طارقایوانِ اقبال یواے ای اور کاروانِ فکرپاکستان ...
لیہ ۔( صبح پا کستان )گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول لیہ میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کی جانب سے لارج ...
اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن ایک دیرینہ ضرورت ہے لیکن ...
. ملتان . چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا ...
لاہور. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے جاں ...
اسلام آباد . پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا ...
لیہ وکلا برادری کی گندم خریداری نہ ہونے پر احتجاجی ریلی وکلا نے ڈی جی ایم پاسکو آفس کا گھیراؤ ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsراولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 علیحدہ کارروائیوں میں 22 خوارجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین علیحدہ کارروائیوں کے دوران 22 خوارج کو ’جہنم واصل‘ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرلیا گیاہے۔
فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی جس کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوئے اور تیسری جھڑپ ضلع تھل میں اس وقت ہوئی جب خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔
اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔