لیہ ۔( صبح پا کستان )گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول لیہ میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کی جانب سے لارج سکیل اسیسمنٹ ڈسیمینیشن رزلٹس 2024 کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ شازیہ توصیف تھی۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری چوہدری محمدرضوان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، سربراہان ادارہ جات، اساتذہ کرام، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن محمد شفیق تھند اور عہدے داران ،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہورکے نمائندگان رانا محمد اسلام اور نعمان کلیم نے شرکاءکو لارج سکیل اسیسمنٹ کے حوالے سے لیہ اور پنجاب کے رزلٹ کے حوالے سے آگاہی دی اور لارج سکیل اسیسمنٹ کی افادیت اور اسیسمنٹ کے بارے میں بتایا۔ سیمینار کے آخر میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن گل شیر نے تمام مہمانان اور شرکاءکا شکر یہ ادا کیا۔