لیہ۔محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد
لیہ،( صبح پا کستان )ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا۔محکمہ تعلیم کے زیر ...
لیہ،( صبح پا کستان )ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا۔محکمہ تعلیم کے زیر ...
لیہ ( صبح پا کستان ) تھانہ صدر میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف ،سول جج لیہ علی ...
لیه () لیه ویٹرنری یونین کا پہلا باقاعدہ اجلاس 21 مارچ 2025 بروز جمعہ کو لیه میں ہوا جس میں ...
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا ...
راولپنڈی۔ صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔نجی ٹی وی دنیا ...
لیہ {صبح پا کستان} لیہ سے تعلق رکھنے والے قابل فخر پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ...
21 مارچ، جب دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، لیہ میں ہزاروں پودے لگا کر ...
لاہور ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74...
Read moreDetailsلیہ،( صبح پا کستان )ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا۔محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام مرکزی تقریب گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی اور سلامی سے کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان گجر، ڈپٹی ڈی ای او گل شیر نے دیگر شرکاء کے ہمراہ پاکستانی پرچم بلند کیا۔مرکزی تقریب کا سیمینار کیپٹن اسفند یار بخاری شہید ہال میں منعقد ہوا۔سیمینار میں ڈپٹی ڈی ای اوز میمونہ ارم، فاطمہ عزیز،سینیر پرنسپلز مظہر حسین، رضوان عالم، عمران حیدر, طارق امین، سید نادر اور محمد بلال،میڈیا نمائندگان،اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ23 مارچ کا اہم اور یادگار دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یوم پاکستان لازوال قربانیوں اور بے پناہ جدوجہد کی تاریخی حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن علامہ اقبال کے عظیم خواب، قائداعظم محمد علی جناح کے مصمم ارادے اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ہم عہد کرتے ہیں قومی یکجہتی، باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیکر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ڈپٹی ڈی ای او گل شیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے آزاد قومیں اپنی ثقافت اور نظریے کو زندہ رکھتی ہیں آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہم اپنے وطن کی عظمت کے لئے مسلمانان ہند کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر سفر جاری رکھیں گے۔سیمینار میں طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں اور شہداء کے خاندانوں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔