لیہ (صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازی خان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ میعاد کے اندر اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کرنے کے لیے مزید سرعت سے اقدامات عمل میں لاے جائیں ۔یہ بات انہوں نے متوقع دورہ لیہ وزیر اعلی پنجاب کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ موجود تھے۔کمشنر ڈی جی خان کو ڈپٹی کمشنر لیہ نے ضلع لیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اور صحت ،تعلیم ،روڈ ،زراعت ،جنگلات،سپورٹس،پارکس،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سوشل ویلفیئر،انہار،خادم پنجاب روڈ ز نیٹ ورک کی توسیع منصوبہ جات اور سماجی بھلائی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔کمشنر ڈی جی خان نے تمام سیکٹر زکے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ میعاد کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے اور اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔اجلا س میں اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی جی محبوب احمد،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،ایکسین بلڈنگ لیہ ومظفر گڑھ ،ایکسین انہار لیہ ،تونسہ بیراج وکوٹ ادو ،ڈائریکٹر بہادر سب کیمپس کے علاوہ قومی تعمیروترقی کے محکموں کے تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعد ازاں کمشنر ڈی جی خان نے بی زیڈ بہادر کیمپس، لیہ چوک اعظم روڈ کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔