لیہ (صبح پا کستان)ڈی او تعلیم سیکنڈری ذوالفقار علی خان نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں جما عت پنجم و ہشتم کے سالا نہ امتحانات میں مجمو عی طور پر جما عت پنجم میں 24398طلبہ نے امتحا ن میں کا میا بی حاصل کر کے 85.5فیصد جبکہ جما عت ہشتم میں 16290طلبہ نے کا میا بی حاصل کر کے 86فیصد نتیجہ حاصل کیا ہے جو تعلیمی افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا عملی ثمر ہے۔ یہ بات انہوں نے جما عت پنجم و ہشتم کے نتا
ئج کے موقع پر پریس کا نفر نس کے دوران کہی ۔اس موقع پررجسٹرارمتحانات عبدالرحیم موجود تھے ۔ ڈی ا وتعلیم نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں جما عت پنجم و ہشتم کے سالا نہ امتحا ن کے موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ کرام کی بھر پور محنت و لگن کے نتیجہ میں جما عت پنجم کے امتحا ن میں 85.5فیصد جبکہ ہشتم میں 86فیصد نتا ئج حاصل کیے ہیں۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ جما عت پنجم میں ضلع کی سطح پر عائشہ اعظم نے پہلی پو زیشن ، محمد مدثر ،محمد سعد نے دوسری پوزیشن ،جبکہ محمد ثاقب نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اسی طرح طلبا ء میں جما عت پنجم میں محمد مدثر ،محمد سعد نے پہلی ، محمد ثاقب نے دوسری اورمحمد دانش علی نے تیسری پو زیشن حاصل کی۔ اسی طرح طا لبا ت میں عائشہ اعظم نے پہلی ، ملکہ تقدیس فاطمہ نے دوسری ، جبکہ خدیجہ بی بی نے تھر ڈ پوزیشن حاصل کی ہے ۔اسی طرح جما عت ہشتم میں ضلع بھر میں ذمام شعیب نے پہلی اسی طرح آمنہ توصیف،ثناء حسین،اقصی اعجاز نے دوسری اور منزہ طارق ،نور العین نے تھر ڈ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ طلباء میں جما عت ہشتم میں احمر صہیب،محمد سمیع،سلطان محمود نے پہلی پو زیشن ،محمد عمیرعلی نے دوسری اور محمدعثمان فاروقی نے تھر ڈ پو زیشن حاصل کی ہے ۔ طا لبا ت میں ذمام شعیب نے ضلع میں پہلی او ر آمنہ توصیف،ثناء حسین،اقصی اعجاز نے دوسری پو زیشن ،جبکہ منزہ طارق ،نورالعین نے تھر ڈ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ای ڈی او تعلیم نے بتا یا کہ تمام امتحانی سسٹم کو بتدریق احسن سرانجام دینے کے لیے افسران تعلیم اور سکولوں کے سربراہان و اساتذہ کرام نے اپنی اپنی ذمہ داریاں جاں فشانی سے سرانجام دیں ہیں جس سے تما م مراحل بخوبی سرانجام پائے ہیں۔بعدازاں نمایاں کارکردگی کے حامل طالب علموں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ،صدرپرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن چوہدری محمد علی، سینئرنائب صدر محمد اسلم ملک،پرنسپلز حکیم محمد حسین عاصی ،چوہدری محمد امتیاز ،غلام مرتضی ہاشمی،محمد آصف چشتی،محمد شفیق ،چوہدری نذیر،محمد اویس،محمد ارشد،محمد شہزاد علی،غلام سہوکے علاوہ افسران تعلیم و طلبہ و طالبات نے موجو دتھے۔