لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں ممبران اسمبلی کی 212نئی ترقیاتی سکیموں پر40کروڑروپے خرچ ہوں گے۔اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پراے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،سی ای او تعلیم خالدہ شاہین،ایکسین بلڈنگ محمد ارشد ،ایس ڈی او چوہدری ذوالفقار ،اے ڈی ایل جی یوسف کلیم،ایس ڈی او فرخ حسین ،چوہدری محمد رضوان ،ڈی او پلاننگ عرفان انجم و دیگر متعلقہ افسرا ن موجودتھے۔اجلاس میں ڈی او پلاننگ عرفان انجم نے ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفینگ کے دوران بتایا کہ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی 71سکیمیں 15کروڑ روپے کی لاگت سے اسی طرح ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی 75سکیمیں 10کروڑ روپے کی لاگت سے اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی،چوہدری اشفاق احمد کی 40سکیمیں 10کروڑ روپے کی لاگت سے جبکہ صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ کی 26سکیمیں 5کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی جو کہ پاور و سوشل سیکٹر ،گیس بجلی کی فراہمی ،میونسپل سروسز اور انفراسٹریکچر کی بہتری کی سکیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں سی ای او خالد ہ شاہین نے سپیشل ڈویلپمنٹ 2008-09کے تحت 11ترقیاتی منصوبو ں جن میں عدم دستیاب تعلیمی سہولیات ،آئی ٹی سائنس لیب ،مخدوش بلڈنگ کی مرمت ،ایجوکیشن سیکٹر میں صوبائی اے ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبے اور سپیشل ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں جن کی مجموعی لاگت 60کروڑ 34لاکھ روپے ہے پر کام کی رفتار کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ اوقات میں مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کو فروغ دے کرسرعت سے اقدامات عمل میں لائیں تاکہ منصوبو ں کی جلدتکمیل کرتے ہوئے شہریوں کو مستفید کیا جاسکے۔