• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 139 ٹی ڈ ی اے کی افتتاحی تقریب ۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے افتتاح کیا ، سکول کی اپ گریڈیشن سے غریب اور مزدور پیشہ لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ۔سید رفاقت علی شاہ گیلانی چیئرمین یو سی تھل جنڈی ، اساتذہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ۔خالدہ شاہین چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ، لیہ چوک اعظم دورویہ سڑک ،لیہ تونسہ پل منصوبہ کی منظوری ک ضلع میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔رکن قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری ،پرنسپل آغاحسن سپاسنامہ پیش کیا ،تقریب میں وائس چیئرمین مہر محمد اسلم سمرا،راجا قیصر علی سکھیرا،غلام محمد خان گرمانی ،سابق ڈی او ،ذوالفقارعلی خان ڈی او ،ملک عبدالمجید ونجھیرا،چوہدری یوسف و دیگر افسران کے علاوہ کونسلرز غلام فرید سیال ،محمد نواز میرانی ،امام بخش گرواں ،یار محمد بلوچ اور فیاض فیصل بزدارومحمد صادق بھٹی اور علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

webmaster by webmaster
مارچ 26, 2017
in لیہ نیوز
0

لیہ( صبح پا کستان ) رکن قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم ،صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیہ چوک اعظم تک دورویہ روڈ،لیہ تونسہ پل منصوبہ کی منظوری کے بعد اب لیہ ضلع میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 139اے ٹی ڈ ی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیہ جیسے پسماندہ ضلع میں نوجوانوں کے اندر چھپی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کے بہترین تعلیمی معیار اور ان کے ٹیلنٹ کے ذریعہ تخت لاہورکے تعلیمی اداروں سے مقابلہ کیلئے اساتذہ کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن پڑھا لکھا پنجاب کا خواب پورا ہو رہا ہے ۔انہوں نے لیہ ضلع میں کارپٹ روڈز کی تعمیر اور حلقہ این اے 182میں 39کلومیٹر روڈ جو علاقہ نشیب اور تھل کے علاقہ میں رابطہ کا ذریعہ ہے یہ روڈ ایم ایم روڈ تک تعمیر ہوگا اور اس سے پسماندگی کے خاتمہ میں مد د کے علاوہ دیہی لوگوں کو سفری سہولتیں ملیں گی ۔سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری مثالی کارکردی اورعوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے جو منفی پراپیگنڈہ میں مصروف ہیں انہیں انشاء اللہ منہ کی کھانا پڑے گی ۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم لیہ خالدہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود حکومت تعلیم کی سہولیات لوگوں کو انکی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر ہی مرکوز رکھیں اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ۔چیئرمین یو سی لیہ تھل جنڈی سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے کہا کہ مذکورہ بالا سکول کی اپ گریڈیشن سے غریب اور مزدور پیشہ لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے اور مقامی سطح پور لوگوں کو بہتر تعلیم دہلیز پر ہی فراہم کرنے پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں قبل ازیں پرنسپل آغاحسن سپاسنامہ پیش کیا اور کمروں وکمیونٹی تعمیر کے مطالبوں کے علاوہ تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا تقریب میں وائس چیئرمین مہر محمد اسلم سمرا،راجا قیصر علی سکھیرا،غلام محمد خان گرمانی ،سابق ڈی او ،ذوالفقارعلی خان ڈی او لیہ ،ملک عبدالمجید ونجھیرا،چوہدری یوسف و دیگر افسران کے علاوہ کونسلرز غلام فرید سیال ،محمد نواز میرانی ،امام بخش گرواں ،یار محمد بلوچ اور فیاض فیصل بزدارومحمد صادق بھٹی اور علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Tags: layyah news
Previous Post

ملتان میں داد رسی مرکز کی افتتاحی تقریب ،کوئی بھی مذہب خواتین کے خلاف تشدد کی اجازت نہیں دیتا ,پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں , چار لاکھ ساٹھ ہزار طالبات کو ماہانہ ایک ہزار وظیفہ فراہم کر رہے ہیں ۔ شہبازشریف

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔شریف خاندان اور ان کے غلام درباریوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے ، پانامہ زدہ لٹیروں کا انجام قریب ہے۔سردارسیف الدین خان کھوسہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ( صبح پا کستان ) رکن قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم ،صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیہ چوک اعظم تک دورویہ روڈ،لیہ تونسہ پل منصوبہ کی منظوری کے بعد اب لیہ ضلع میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 139اے ٹی ڈ ی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیہ جیسے پسماندہ ضلع میں نوجوانوں کے اندر چھپی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کے بہترین تعلیمی معیار اور ان کے ٹیلنٹ کے ذریعہ تخت لاہورکے تعلیمی اداروں سے مقابلہ کیلئے اساتذہ کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن پڑھا لکھا پنجاب کا خواب پورا ہو رہا ہے ۔انہوں نے لیہ ضلع میں کارپٹ روڈز کی تعمیر اور حلقہ این اے 182میں 39کلومیٹر روڈ جو علاقہ نشیب اور تھل کے علاقہ میں رابطہ کا ذریعہ ہے یہ روڈ ایم ایم روڈ تک تعمیر ہوگا اور اس سے پسماندگی کے خاتمہ میں مد د کے علاوہ دیہی لوگوں کو سفری سہولتیں ملیں گی ۔سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری مثالی کارکردی اورعوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے جو منفی پراپیگنڈہ میں مصروف ہیں انہیں انشاء اللہ منہ کی کھانا پڑے گی ۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم لیہ خالدہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود حکومت تعلیم کی سہولیات لوگوں کو انکی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر ہی مرکوز رکھیں اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ۔چیئرمین یو سی لیہ تھل جنڈی سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے کہا کہ مذکورہ بالا سکول کی اپ گریڈیشن سے غریب اور مزدور پیشہ لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے اور مقامی سطح پور لوگوں کو بہتر تعلیم دہلیز پر ہی فراہم کرنے پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں قبل ازیں پرنسپل آغاحسن سپاسنامہ پیش کیا اور کمروں وکمیونٹی تعمیر کے مطالبوں کے علاوہ تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا تقریب میں وائس چیئرمین مہر محمد اسلم سمرا،راجا قیصر علی سکھیرا،غلام محمد خان گرمانی ،سابق ڈی او ،ذوالفقارعلی خان ڈی او لیہ ،ملک عبدالمجید ونجھیرا،چوہدری یوسف و دیگر افسران کے علاوہ کونسلرز غلام فرید سیال ،محمد نواز میرانی ،امام بخش گرواں ،یار محمد بلوچ اور فیاض فیصل بزدارومحمد صادق بھٹی اور علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.