لیہ (صبح پا کستان)پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج لیہ راناخالدمحموداحمد مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرہوگئے ۔اس سلسلہ میں ان کے اعزازمیں ایک پروقارالوداعی تقریب کالج ہذاکے مرکزی ھال میں منعقدکی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزملک خادم حسین تھے۔اس موقع صدر کامرس اساتذہ ایسویسی ایشن پنجاب رانا اشفاق احمد،ریٹائرڈپرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج قصور جاویداختر، ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پوررانا اعجاز محمود،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرنثاراحمدخان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز لیہ محمد ساجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزجام سعید احمد،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر لیہ،پرنسپلز کامرس کالجز قصور،پتوکی،بھکر،کوٹ ادو،مظفر گڑھ،ڈی جی خان،کروڑ ،کوٹ سلطان، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ، اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد موجودتھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزملک خادم حسین نے کہاکہ قوموں کی پائیدار و مستحکم تعمیرو ترقی علم وتحقیق ،شعورو آگہی اور فکر وفن کی آبیاری میں مضمر ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز کہا کہ تعلیم کی ترویج میں کالجز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور فروغ تعلیم کے لیے رانا خالد محمود کا کردار کالج کے لیے گراں قدر اثاثہ ہے جسے مدتوں بھلایا نہ جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ راناخالدمحمودایک معاملہ فہم اورخوش اخلاق معلم رہے ہیں جس کاثبوت حاضرین ھال کی تعدادسے لگایاجاسکتا ہے ۔تقریب سے ریٹائرہونے والے پرنسپل کامرس کالج راناخالدمحمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرمواقع فراہم کئے جائیں تو لیہ کے طلبہ انتہائی محنتی اورٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کے پیشہ معلمی کاسفرانہتائی خوشگواراندازمیں اختتام پذیرہواہے تاہم طلبہ کی راہنمائی کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔انہوں نے ایک پروقارتقریب کے انعقادپراساتذہ اورسٹاف کاشکریہ اداکیا۔تقریب سے۔دیگرمقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راناخالدمحمودکی ریٹائرمنٹ سے کامرس کے شعبہ میں ایک خلاء پیداہوگیاہے اوران کی تعلیمی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔دریں اثناء اساتذہ اور طلبہ نے سبکدوش ہونے والے پرنسپل کو تحائف پیش کیے۔