لیہ( صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کا ورکرز کنونشن 16مارچ بروز بدھ بعد نماز مغرب جامعہ اشرف المدارس لیہ میں منعقد ہو گا جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما علامہ حافظ حمد اللہ سینیٹر ،صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی سید مظہر اسعدی ،مولانا صفی اللہ و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ربنواز فاروقی کریں گے یہ بات ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ کنونشن کی کامیابی سے7اپریل سے پشاور میں منعقد ہونے والا تین روزہ جمعیت علماء اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع یوم تاسیس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔قاری منور حسین نے مزید کہا ہے کہ صد سالہ عالمی اجتماع جس میں امام حرمین ،عالمی شخصیات ،مذہبی سکالرز اور جید علماء کرام خصوصی شرکت کررہے ہیں انکی کامیابی کے قومی سیاست پر بھی اچھے اثرات پڑیں گے اور اسلام وملک دشمن قوتوں کے ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










