ملتان(صبح پا کستان )قومی امن کمیٹی پاکستان ہیلپرز بزنس کونسل اور استحکام پاکستان اتحاد کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم خواتین‘‘ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین آئی پی آئی ساجدہ لنگاہ، بشپ چرچ آف پاکستان لیوپال، سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ حاجی فضل حسین خان، چےئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان علامہ پیر عمر فاروق بخاری، سماجی راہنما شگفتہ چوہدری، معظم وحید خواجہ، چیف کوارڈینیٹر غضنفر ملک، نرگس ، وزیر خان اور آصفہ بلوچ نے کہا کہ خواتین کی زندگی میں بہتری لائے بغیر معاشرے کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے۔ پاکستان میں کل آبادی کا52فیصد خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین کی موجدگی کے باوجود حواء کی بیٹیاں بنیادی سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں۔ تعلیم اور شعور آگاہی کے بغیر خواتین کے حقوق کا تحفظ ناممکن ہے۔ بلاشبہ خواتین ملکی تعمیروترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اس ضمن میں حکومتی اداروں اور سماجی حلقوں کو مل کر خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تقدس کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیمینا رسے منصور بلوچ، کلب عابد خان، رانا مبشررئیس، قاری ابوبکر نقشبندی، چوہدری ظفر اقبال مٹھو گجر، شازیہ نسیم، شبانہ مجاہد، خواجہ دلشاد احمد، اعجاز صدیقی ، ملک انصر ملانہ ودیگر شریک تھے۔