ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)دور جدید میں بنیادی سہولتوں سے محروم پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہمارا علاقہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے کوئلہ تیل گیس سنگ مرمر‘ کرومائیٹ ودیگر قیمتی معدینیات سے بھرا پڑ اہے یہاں کے رہنے والے افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں سیاسی لوگوں نے ان اقوام کو اپنے ذاتی مفادات کی تقسیم کیا ہے غربت بے روزگاری‘ ناخواندہ کی ان اقوام کو بنیادی حقوق سلب کئے ہیں علاقہ میں تمام تعلیمی ادارے سکولز بند ہیں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں بجلی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ روزگار کے حوالے سے ان اقوام کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے یہ بات ضلع موسی خیل کے سماجی رہنماحاجی جلات خان ایسوٹ نے سٹی پارک ڈیرہ غازیخان میں ایسوٹ زمری قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسردار شفاعت زمری‘ سردار دلبر ایسوٹ‘ حاجی مراد خان ایسوٹ‘ حاجی مومین زمری‘ رمضان‘ وزیر زمری‘ سرار حسن نے بھی خطاب کیا جلات خان نے کہا کہ موسی خیل کے شہری عرصہ دراز سے روزی کمانے کیلئے پنجاب اور سندھ میں بستے ہیں ان لوگوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مردم شماری کی جائے۔ دوم اقوام پر بشمول بلوچ جعفر کو ایک صوبائی اسمبلی دی جائے۔ معدنی وسائل سے مالا مال علاقہ تصور کیا جاتا ہے مگر ہمارے نمائندوں نے سیاسی مقاصد کیلئے عوام تک قومی مفادات کیلئے قومی معدنی وسائل جس میں کوئلہ تیل گیس سنگ مرمر‘ کرومائیٹ کو الاٹمنٹ روکے رکھنا قومی نوجوانوں کو روزگار چھیننے کے مترادف ہے علاقہ میں جنگلات کو بے وجہ کاٹا جارہا ہے محکمہ جنگلات کے ملازمین ان کے خلاف اقدامات، شناختی کارڈ کیلئے موبائل سروس شروع کی جائے تحصیل زمری پلاسین‘ لیویز تھانہ ‘ سول ہسپتال ‘ مویشی ہسپتال بنائے جائیں۔ تحصیل تیرایسوٹ کو بجلی کیوان تک روڈ بنایا جائے ۔