ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)اتنی ہلاکتیں دہشت گردی میں نہیں ہوئیں جتنی روڈ حادثات میں ہورہی ہیں ملتان تا ڈیرہ غازیخان دورویہ سٹرک منصوبہ ساڑھے تین سال سے صرف اخباری بیان تک محدود ہے پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر دو رویہ روڈ بنوائے گی کشمو ر تا پشاور تک دو رویہ روڈپی ٹی آئی کے منصوبے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ پی پی 243 میں سوتیلی جیساسلوک کیا جارہاہے ساڑھے تین سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی پورے پنجاب میں قبرستانوں کی چاردیواری کے منصبوبوں پر کام کئے گئے لیکن میرے حلقے میں ایک قبرستان کی چاردیواری نہیں دی گئی علاقے میں صحت و صفائی ہر پاکستان شہری کا بنیادی حق ہے صاف پانی میسر نہ ہونیکی وجہ سے شرح اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے مقامی افراد یرقان،پیٹ اور دیگر جلدی امراض میں مبتلا ہیں پی ٹی آئی کا حلقہ ہونے کی وجہ سے صاف پانی کا کوئی بھی پروجیکٹ نہیں دیا گیاپڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ لگائے والے آکر دیکھیں سیکورٹی رسک کے باوجود سکول کی چاردیواری تک نہیں ہے سکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اگر حلقے میں صاف پانی پروجیکٹ اور ترقیاتی کام شروع نہ کئے گئے تو ہم عوا م سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل تیار کریں گے پھر ہمیں سٹرکوں پر کوئی نہیں روک سکے گا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










