• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

راجن پور نیوز …. راجن پور ۔ دہشت گردی کے پیش نظر دربار فرید ؒ کی سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر …..راجن پور ۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر…… راجن پور ۔ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوز کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا ۔ڈی سی

webmaster by webmaster
فروری 18, 2017
in جنوبی پنجاب
0
راجن پور نیوز …. راجن پور ۔ دہشت گردی کے پیش نظر دربار فرید ؒ کی سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر …..راجن پور ۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر…… راجن پور ۔ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوز کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا ۔ڈی سی

راجن پور ۔ دہشت گردی کے پیش نظر دربار فرید ؒ کی سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر
راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے مٹھن کوٹ میں عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی دربار پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی راجن پور شاہد محبوب ،ایس ڈی پی محمد عظیم بھٹی ،سیکورٹی انچارج کرم الہی ،اعجاز احمد ،منیجر اوقاف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے منیجر اوقاف ،سیکورٹی انچارج کو ہدایت کی کہ حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر مٹھن کوٹ دربار فرید ؒ کی تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں ،کسی قسم کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔لائٹوں کے لئے جنریٹر ،سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل ہونے چاہئیں ۔آنے والے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے واک تھرو گیٹ اور دربار کے چاروں اطراف کا معائنہ کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے روضہ پر حاضری دی ملکی سلامتی اور ضلع کی ترقی کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پر محکمہ اوقاف کی طرف سے دستار بندی بھی کی گئی۔

راجن پور ۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر
راجن پور( صبح پا کستان )وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی اور مصوری کے مقابلہ جات کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی ہے ۔جو کہ 28فروری تک جاری رہے گی۔جن کے فوکل پرسن سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی ہوں گے۔جن کا رابطہ نمبر 0335-7878930ہے ۔یہ باتیں اے ڈی سی جی افضل ناصر نے ایک مراسلے کے ذریعے بتائیں ۔انہوں نے کا کہ گلوکاری اور مصوری کرنے والے حضرات فوکل پرسن سے رابطہ کر کے انپی رجسٹریشن کروائیں۔ان مقابلہ جات میں 18سے 35سال کی عمر کے افراد بلا تفریق خود کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ اور مقابلہ میں حصہ لیں اور لاکھوں کے انعامات حاصل کریں اور اس ویب سائٹ punjab.gov.px/talenthuntکے ذریعے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔موسیقی کے لئے 3تا 9مارچ جبکہ مصوری کے لئے 11تا 30مارچ تک ابتدائی انتخاب ہو گا۔

راجن پور ۔ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوز کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا ۔ڈی سی
راجن پور( صبح پا کستان )پنجاب حکومت عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوز کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔لوگوں کی صحت کے لئے صحت مند غذا کا ہونا ضروری ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کو فعال کر دیا گیا ہے جو عوام کو اشیاء خورد نوش کی کوالٹی بہتر فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ملاوٹ مافیا کے خلاف اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ،اے سی راجن پور،جام پور، محکمہ صحت ،فوڈ ،میونسپل کمیٹیوں کے افسران ،لائیو سٹاک ،انجمن تاجران اور دیگر موجود تھے۔ ڈ ی سی نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ضلع میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کریں تاکہ عوام کو اچھی اور بہتر کوالٹی کی اشیاء ملیں ۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر اکر م وسیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 904انسپکشن کی گئی ہیں ،جن میں 2لاکھ سے زیادہ جرمانے کئے گئے ہیں ۔نو ایف آئی آر اور سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Tags: rajanpur news
Previous Post

Army sets up anti-terror helpline for citizens

Next Post

ڈیرہ غازیخان .کمشنر محمد یثرب کاسخی سرورؒ کے دربار کا دورہ ، عرس کے دنوں میں فول پروف سیکورٹی اقدامات کی ہدایت

Next Post
ڈیرہ غازیخان .کمشنر محمد یثرب کاسخی سرورؒ کے دربار کا دورہ ، عرس کے دنوں میں فول پروف سیکورٹی اقدامات کی ہدایت

ڈیرہ غازیخان .کمشنر محمد یثرب کاسخی سرورؒ کے دربار کا دورہ ، عرس کے دنوں میں فول پروف سیکورٹی اقدامات کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

راجن پور ۔ دہشت گردی کے پیش نظر دربار فرید ؒ کی سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے مٹھن کوٹ میں عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی دربار پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی راجن پور شاہد محبوب ،ایس ڈی پی محمد عظیم بھٹی ،سیکورٹی انچارج کرم الہی ،اعجاز احمد ،منیجر اوقاف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے منیجر اوقاف ،سیکورٹی انچارج کو ہدایت کی کہ حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر مٹھن کوٹ دربار فرید ؒ کی تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں ،کسی قسم کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔لائٹوں کے لئے جنریٹر ،سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل ہونے چاہئیں ۔آنے والے زائرین کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے واک تھرو گیٹ اور دربار کے چاروں اطراف کا معائنہ کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے روضہ پر حاضری دی ملکی سلامتی اور ضلع کی ترقی کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پر محکمہ اوقاف کی طرف سے دستار بندی بھی کی گئی۔ راجن پور ۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر راجن پور( صبح پا کستان )وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی اور مصوری کے مقابلہ جات کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی ہے ۔جو کہ 28فروری تک جاری رہے گی۔جن کے فوکل پرسن سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی ہوں گے۔جن کا رابطہ نمبر 0335-7878930ہے ۔یہ باتیں اے ڈی سی جی افضل ناصر نے ایک مراسلے کے ذریعے بتائیں ۔انہوں نے کا کہ گلوکاری اور مصوری کرنے والے حضرات فوکل پرسن سے رابطہ کر کے انپی رجسٹریشن کروائیں۔ان مقابلہ جات میں 18سے 35سال کی عمر کے افراد بلا تفریق خود کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ اور مقابلہ میں حصہ لیں اور لاکھوں کے انعامات حاصل کریں اور اس ویب سائٹ punjab.gov.px/talenthuntکے ذریعے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔موسیقی کے لئے 3تا 9مارچ جبکہ مصوری کے لئے 11تا 30مارچ تک ابتدائی انتخاب ہو گا۔

راجن پور ۔ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوز کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا ۔ڈی سی راجن پور( صبح پا کستان )پنجاب حکومت عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوز کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔لوگوں کی صحت کے لئے صحت مند غذا کا ہونا ضروری ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کو فعال کر دیا گیا ہے جو عوام کو اشیاء خورد نوش کی کوالٹی بہتر فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ملاوٹ مافیا کے خلاف اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ،اے سی راجن پور،جام پور، محکمہ صحت ،فوڈ ،میونسپل کمیٹیوں کے افسران ،لائیو سٹاک ،انجمن تاجران اور دیگر موجود تھے۔ ڈ ی سی نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ضلع میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کریں تاکہ عوام کو اچھی اور بہتر کوالٹی کی اشیاء ملیں ۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر اکر م وسیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 904انسپکشن کی گئی ہیں ،جن میں 2لاکھ سے زیادہ جرمانے کئے گئے ہیں ۔نو ایف آئی آر اور سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.