ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ضلعی حکومت ڈیرہ غازیخان نے 249درخواستوں پر تجہیز وتکفین اور ماہانہ امدادکے تحت 25لاکھ روپے مالی امداد دینے کی منظوری دے دی ہے . منظوری ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ کے اجلاس میں دی گئی . ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی. موصول شدہ درخواستوں کی تمام پہلووں سے جانچ پڑتال کی جائے . اس سلسلے میں درخواست گزاروں کی بہتر رہنمائی سے بیشتر مسائل کم وقت میں حل ہو سکتے ہیں . اجلاس میں ماہانہ امداد کے تحت 84درخواستوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور تجہیز وتکفین کی 165درخواستوں پر ایک لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دی گئی . اجلاس کو بتایاگیاکہ ماہانہ گرانٹ کے تحت سکیل ایک سے دس تک کے ملازمین کو 1300روپے اور 11سے سکیل 15تک کے ملازمین کو 1700روپے امداد دی جاتی ہے . اسی طرح تجہیز وتکفین کیلئے سکیل ایک سے 15تک کے ملازمین اور خاندان کے افراد کی تجہیز و تکفین کیلئے 6000روپے دیئے جاتے ہیں . اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ؍ سیکرٹری ضلعی بہبود فنڈ بورڈ محمد اقبال مظہر ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈاکٹر منور عباس ، عبدالغفار لنگاہ کے علاوہ ممتاز کلاسرا ، ڈاکٹر گل حسن سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے