چوک اعظم( صبح پا کستان) کشمیر کے بغیر ہمارا وجود مکمل نہیں ہے ۔حافظ سعید کی رہائی سے ہی کشمیر کی آزادی کی امید جڑی ہوئی ہے ۔یکجہتی ءِ کشمیر ریلی کے مقررین کا خطاب ۔تفصیل کے مطابق یومِ یکجہتی ءِ کشمیر کے حوالے سے چوک اعظم میں جماعت الدعوۃ اور اہلحدیث یوتھ فورس اور جمعیت اہلحدیث نے یاد گار چوک میں ریلی نکالی جس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اکرم شہزاد ،محمد عمر شاکر ،حافظ عبدالمنان ،حفیظ الرحمان ،تحریک انصاف کے ضلعی صدر بشارت رندھاوا،مولانا الطاف نورانی ،تحریک انصاف کے امید وار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد گل نے کہا کہ کشمیر ہمارا حصہ ہے اور ہم کشمیرکے بغیر ادھورے کشمیر کی آزادی کے بغیر ہماری آزادی کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا ۔اس لیے ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کشمیر پر اپنے موقف کو مظبوط کریں ۔لیکن ہمارے حکمران اپنا موقف مظبوط کرنیکی بجائے کشمیر پر سودے بازی میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ حافظ سعدی احدم وہ شکص ہیں جس سے کشمیر ی آزادکی پوری قوم کو امیدیں جڑی ہوئی ہیں ۔ظلام حکمرانوں نے انہیں نظر بند کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے بد نیت ہیں ،اور کشمیر پر سودے بازی کر چکے ہیں ۔مقررین نے اقوام متحدہ کے کردار کو جاندار قرا ردیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ انڈیا کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔